Saturday, 04 July, 2020
’’ہمارا اسٹبلشمنٹ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں، خواجہ آصف‘‘

’’ہمارا اسٹبلشمنٹ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں، خواجہ آصف‘‘

سیالکوٹ .  پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارا بالکل اسٹبلشمنٹ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے،پاکستان ریلوے اب شیخ رشید کے پاس نہیں ہے،وہاں توکوئی ریٹائر فوجی آگیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ عمران خان کوسلیکٹیٹ اس لئے کہتے ہیں کہ 2018 کے انتخابات شفاف نہیں ہوئے،جب ووٹ کا احترام نہ کیا گیا توپھرحکمران سلیکٹٹ ہوتے ہیں،الیکٹیٹ نہیں ہوتے۔

 مسلم لیگ نون کےمرکزی رہنماء خواجہ محمد آصف نے میڈیا کو بتایا کہ مریم نواز اور نواز شریف پر کوئی دباؤ نہیں ہے،پارٹی بالکل فعال ہے اور میاں نواز شریف کی ہدایت کے مطابق کام کررہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ جو فیصلے لئے جاتے ہیں،میاں نوازشریف کواعتماد میں اور ان کی رہنمائی میں کئے جاتے ہیں،جب میاں نوازشریف چاہیے گے،مریم نواز متحرک ہوجائینگی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارا بالکل اسٹبلشمنٹ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے،میڈیا پر لوگ سیاست کرتے رہتے ہیں،سیاست ہماری اپنے قومی مفادات کے تابع ہے،ہمارے کوئی ذاتی مفادات نہیں ہیں،ہمیں اقتدار کی اتنی بے تابی نہیں ہے کہ ہم خفیہ رابطے کریں، ہم قیدوبند کی صوبتیں برداشت کررہے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ میاں شہباز شریف کی پالیسی بھی نواز شریف کے تابع ہے،نوازشریف  جمہوریت کی جدوجہد لڑنے کو تیار ہیں،پاکستان مسلم لیگ سیاسی پارٹی ہے اور سیاسی پارٹی میں دھڑے بندیاں ہوتیں ہیں،اختلاف پارٹی کا حسن ہوتے ہیں۔

 اپنےمتعلق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ساتھ ہوں اورمیری شناخت نواز شریف کے ساتھ ہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی میں طیارہ حادثے پر مستعفی ہوں،عمران خان اپنے ایک بیان کی بھی پاسداری نہی  کر رہے،ان کی حکمرانی اوراپوزیشن کی سیاست جس طرح سیاہ اور سفید میں فرق ہوتا ہے اس طرح ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  50957
کوڈ
 
   
مقبول ترین
پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو میں بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خطے
ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا ہے۔ ارشد ملک کا اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مائنس عمران خان کا مطالبہ غیر جمہوری مطالبہ نہیں۔ حکومت ہٹانے کے لیے کبھی بھی غیر آئینی طریقے کی حمایت نہیں کریں گے۔
تائیوان حکومت کا عجیب و غریب اقدام ،کورونا وائرس میں سفر کے لیے ترسنے والوں کے لیے تائیوان میں ’’جعلی پروازوں‘‘ کا سلسلہ شروع کردیا۔ ابتدائی مرحلے میں اس سفر کے لیے 7 ہزار افراد نے رجوع کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں