Wednesday, 23 September, 2020
بچوں کے رونے کی وجہ بتانیوالی اپلی کیشن تیار

بچوں کے رونے کی وجہ بتانیوالی اپلی کیشن تیار

لندن - نیشنل تائیوان یونیورسٹی ہسپتال میں دی انفینٹ کرائز ٹرانسلیٹر کے نام سے تیار کی گئی یہ اسمارٹ فون ایپلی کیشن بچوں کی رونے کی چار مختلف آوازوں کو ریکارڈ کر کے ان میں فرق کر سکتی ہے اور  پھر ان کا بڑے ڈیٹا بیس سے موازنہ کرتی ہے۔ اس ایپلی کیشن کی تیاری کیلئے محققین نے 100 نومولود بچوں کی رونے کی 2 لاکھ آوازوں کو ریکارڈ کیا۔ اپیلی کیشن کا استعمال اس طرح کیا جاسکتا ہے کہ جب بچہ روئے تو ایپ استعمال کرنے والا 10 سیکنڈز تک ریکارڈ کا بٹن دبائے رکھے جس سے بچے کی آواز کلاوڈ ڈرائیو میں اپ لوڈ ہو جاتی ہے۔ آواز اپ لوڈ ہونے کے بعد ایپ 15 سیکنڈز میں آواز کا تجزیہ کر کے استعمال کرنے والے کے موبائل پر نتیجہ دکھا دیتی ہے کہ بچہ کیوں رو رہا ہے۔ تحقیق کے سربراہ کے مطابق یہ موبائل ایپ بچوں کی بھوک ڈائیپر گیلا ہو جانے پر نیند اور تکلیف کے وقت میں رونے والی آوازوں کا تجزیہ کرتی ہے، ایپلی کیشن استعمال کرنے والوں کی رائے اس حوالے سے بہت مثبت ہے۔ محققین کے مطابق یہ موبائل اپلی کیشن 6 ماہ سے کم عمر کے بچوں پر آزمانے کے زیادہ کارآمد ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  14225
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
فرانسیس میں پہلے ہی کلاس رومز میں موبائل فونز کے استعمال کی اجازت نہیں مگر اگلے سال سے طالبعلم وقفے، دوپہر کے کھانے یا فارغ وقت میں بھی موبائل استعمال نہیں کرسکیں گے
کمپیوٹر اور سوشل میڈیا کے ماہرین کے مطابق اگر کوئی آپ کی ٹویٹر پوسٹ، لائک یا شیئر کرتا ہے تو ضروری نہیں وہ انسان ہو بلکہ وہ کوئی کمپیوٹر پروگرام بھی ہوسکتا ہے جسے ’’ٹویٹربوٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
جاپان میں ہوکائیڈو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ہائیڈروجیل پر مشتمل ایک ایسا ہلکا پھلکا کپڑا تیار کیا ہے جو نہ صرف بے حد لچک دار ہے بلکہ فولاد سے 5 گنا زیادہ مضبوط بھی ہے۔
تعلیمی قابلیت اور سمجھ کو جاننے کا ایک واحد راستہ امتحان ہی ہوتا ہے جس میں مختلف طریقوں سے کسی مضمون پر طالب علم کی گرفت کو جانچا جاتا ہے لیکن اب ایک کمپیوٹر پروگرام طلبا و طالبات کے پڑھنے کے انداز اور پچھلا ریکارڈ دیکھ کر اس کی پیشگوئی کر سکتا

مقبول ترین
انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مجرموں رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 264 ، 264 بار سزائے موت سنادی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی جس میں رحمان بولا، زبیر چریا اور رؤف صدیقی
ایران نے کہا ہے کہ امریکا نے روایتی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یک طرفہ طور پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کیں جس پر اُسے فیصلہ کن جواب دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر حسن روحانی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش تھی، عدالتوں اور فوج کو بدنام نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہیں۔ ن لیگ نے ایک بار پھر بھارتی ایجنڈے کو فروغ دیا۔
عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کا ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق نہیں ہے۔ میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں