Thursday, 22 August, 2019
پاکستان سمیت کئی ممالک میں واٹس ایپ سروس معطلی کے بعد بحال

پاکستان سمیت کئی ممالک میں واٹس ایپ سروس معطلی کے بعد بحال

اسلام آباد ۔ پاکستان بھارت اور  برطانیہ سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس جزوی معطلی کے بعد بحال ہوگئی ہے۔ واٹس ایپ کی سروس معطل ہونے سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واٹس ایپ سروس سرور میں خرابی کی وجہ سے دنیا بھر میں متاثر متاثر ہوئی۔

 اطلاعات کے مطابق سماجی رابطے کی معروف ایپ واٹس ایپ کی سروس پاکستان، بھارت، آئر لینڈ، روس، ملائیشیا، چیک رپبلک، اسرائیل، اسپین، ملائیشیا، کینیا، ترکی، اٹلی، مصر اور سربیا میں واٹس ایپ کی سروس جزوی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔  واٹس ایپ کی سروس معطل ہونے سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واٹس ایپ کی سروسز کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت پورے ملک میں نصف گھنٹے سے زائد وقت سے ڈاؤن رہیں جس کے باعث صارفین کو پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق سرور میں خرابی کی وجہ سے دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس متاثر متاثر ہوئی ہے ۔ واٹس ایپ حکام نے بھی عارضی بندش کا اعتراف کرتے ہوئے صارفین سے معذرت کرلی ہے، واٹس ایپ حکام کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ سروس تکنیکی خرابی کا شکار ہوئی ہے تاہم اب اس مسئلے کو حل کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر لوگ واٹس ایپ سروس کی معطلی پر تبصرے کرتے نظر آئے

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  36126
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے تجویز دی ہے کہ حکومت پالیسی بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو مقامی سطح پر بلاک کرے یا پی ٹی اے کی تکنیکی صلاحیت بڑھائی جائے۔
واٹس ایپ میں کچھ نئے فیچرز پر کام کیا جارہا ہے، جس میں بلاک کیے گئے کانٹیکٹس کو اَن بلاک اور گروپ میسجز میں پرائیویٹ چیٹ سمیت دیگر فیچرز بھی شامل ہیں
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس کی بحالی کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں مذہبی جماعت پر پولیس اور ایف سی کے آپریشن کے فوری بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر
لودہ پانی کی تشخیص کرنے والا آلہ تیار کرنے والے پاکستانی طلبا کی ٹیم کو عالمی تنظیم کی جانب سے چاندی کے تمغے سے نوازا گیا۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاورکے انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹو بائیو سائنسز (آئی آئی بی) کے طلبا کو امریکی شہر بوسٹن میں ہونے والے سالانہ

مقبول ترین
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے۔ میڈیا کے مطابق تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور اہل کشمیر
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں