Wednesday, 18 September, 2019
الیکشن کمیشن کے دفاتر میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

الیکشن کمیشن کے دفاتر میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

اسلام آباد  ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے صوبائی اور آن فیلڈ دفاتر میں سوشل میڈیا کے استعمال پر کڑی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے تمام دفاتر میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پابندی صوبائی دفاتر اور آن فیلڈ دفاتر پر بھی عائد کی گئی ہے، جس پر سختی سے عمل کیا جائے گا، پابندی کے دائر میں سوشل میڈیا کی سائٹس یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر شامل ہیں۔ پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سائبر حملوں سے بچنے کیلئے یہ اہم اقدامات کئے ہیں، ذرائع کے مطابق پابندی کا فیصلہ سرکاری اور اہم معلومات افشاں ہونے اور دفتری اوقات میں دفاتر کے ایس او پیز کو ملوحوظ خاطر رکھنے کے باعث بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر 2 بار پہلے بھی سائبرحملے کئے جا چکے ہیں۔ تاہم کچھ عرصہ قبل کیے گئے سائبر حملے میں ڈیٹا محفوظ رہا تھا، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سال 2013 ء کے عام انتخابات کے دوران بھی ای سی پی کی سائٹس پر سائبر حملہ کیا گیا تھا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے۔ بعض اوقات میڈیا کو ملنے والی ابتدائی معلومات درست نہیں ہوتی ہیں۔ اس رپورٹ کا مقصد لوگوں کو آگاہ کرنا ہے، مبصر کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم باوثوق معلومات آپ تک پہنچائیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  29417
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے تجویز دی ہے کہ حکومت پالیسی بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو مقامی سطح پر بلاک کرے یا پی ٹی اے کی تکنیکی صلاحیت بڑھائی جائے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس کی بحالی کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں مذہبی جماعت پر پولیس اور ایف سی کے آپریشن کے فوری بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر
بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے والوں پر بھارت نے بڑا حملہ کر دیا ، بھارتی ہیکرز نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی نمائندہ ویب سائٹ کشمیر میڈیا سروس کو ہیک کرلیا اور اس پر کشمیریوں پر
چین کی ایک فیکٹری میں ایک دو نہیں بلکہ ہزاروں کے قریب ایسے مخصوص فونز کا انکشاف ہوا ہے جو سوشل میڈیا پر اندھا دھند لائکس اور کلک کرکے بعض ایپس، ویب سائٹس اور پوسٹس کو مشہور کرنے کا کام کررہے ہیں۔

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو نے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما خورشید شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا، خورشید شاہ کو سرکاری پلاٹوں پر قبضے، آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی امریکا نے سعودی عرب سے اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ برطانوی خبر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے لہذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں