Wednesday, 18 September, 2019
واٹس ایپ سروس کئی گھنٹوں تک معطل

واٹس ایپ سروس کئی گھنٹوں تک معطل

 

سلیکان ویلی ۔ گزشتہ رات دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس کئی گھنٹوں تک معطل رہی جسے کچھ دیر پہلے بحال کردیا گیا ہے لیکن ماہرین اب تک یہ نہیں جان سکے ہیں کہ آخر یہ سروس معطل کیوں ہوئی تھی۔

واٹس ایپ ترجمان نے سروس کی معطلی پر دنیا بھر میں اپنے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک وقتی خلل تھا جسے دور کردیا گیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ اس کی وجہ کیا تھی۔

واضح رہے کہ 2014 میں واٹس ایپ کو فیس بُک نے خرید لیا تھا جبکہ اس وقت دنیا بھر میں اس کے صارفین کی تعداد ایک ارب 20 کروڑ پر پہنچ چکی ہے۔ واٹس ایپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقعہ ہے جب پوری دنیا میں یہ سروس کئی گھنٹوں تک معطل رہی ہے۔ 

واٹس ایپ ترجمان کی جانب سے اس کی وجہ کے متعلق کچھ نہ کہنا بھی معاملے کو مزید پراسرار بنارہا ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ یہ ہیکرز کے حملے کی وجہ سے ہوا تھا یا پھر واقعتاً واٹس ایپ کے عالمی نیٹ ورک میں کوئی تکنیکی خرابی رونما ہوئی تھی۔

خبر رساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی ہندوستان، کینیڈا، امریکا اور برازیل کے کچھ علاقوں میں واٹس ایپ کی سروس ابھی تک معطل ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  46653
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے تجویز دی ہے کہ حکومت پالیسی بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو مقامی سطح پر بلاک کرے یا پی ٹی اے کی تکنیکی صلاحیت بڑھائی جائے۔
واٹس ایپ میں کچھ نئے فیچرز پر کام کیا جارہا ہے، جس میں بلاک کیے گئے کانٹیکٹس کو اَن بلاک اور گروپ میسجز میں پرائیویٹ چیٹ سمیت دیگر فیچرز بھی شامل ہیں
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس کی بحالی کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں مذہبی جماعت پر پولیس اور ایف سی کے آپریشن کے فوری بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر
اکستان بھارت اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس جزوی معطلی کے بعد بحال ہوگئی ہے۔ واٹس ایپ کی سروس معطل ہونے سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واٹس ایپ سروس سرور میں خرابی کی وجہ سے دنیا بھر میں متاثر متاثر ہوئی۔

مقبول ترین
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی امریکا نے سعودی عرب سے اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ برطانوی خبر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے لہذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی
خیبر پختون خوا میں فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مغربی سرحد پر دو واقعات میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں