Wednesday, 18 September, 2019
فولاد سے 5 گنا مضبوط ہائیڈروجل کپڑا تیار

فولاد سے 5 گنا مضبوط ہائیڈروجل کپڑا تیار

ٹوکیو ۔ جاپان میں ہوکائیڈو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ہائیڈروجیل پر مشتمل ایک ایسا ہلکا پھلکا کپڑا تیار کیا ہے جو نہ صرف بے حد لچک دار ہے بلکہ فولاد سے 5 گنا زیادہ مضبوط بھی ہے۔ یہ کپڑا جسے ایف آر ایس سی یعنی ’’فائبر ری انفورسڈ سافٹ کمپوزٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے، پانی سے بھرپور ہائیڈروجل اور گلاس فائبر فیبرک کو منفرد انداز میں یکجا کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

اپنی مضبوطی، لچک اور پائیداری کی بناء پر یہ کپڑا بلٹ پروف جیکٹوں سے لے کر ہڈیاں جوڑنے والی پٹیوں تک میں استعمال کیا جاسکے گا۔ بظاہر آسان نظر آنے والی اس کامیابی تک پہنچنے میں جاپانی سائنسدانوں کو کئی سال لگے ہیں اور اس دوران وہ گلاس فائبر اور ہائیڈروجل کو مؤثر طور پر آپس میں ملانے کی کوششوں میں ناکام ہوئے تھے۔

ہائیڈروجل بہت ہلکا پھلکا اور لچک دار ضرور ہوتا ہے لیکن اتنا کمزور بھی ہوتا ہے کہ دباؤ پڑنے پر ٹوٹ جاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں گلاس فائبر اپنی مضبوطی اور پائیداری کی وجہ سے مشہور ہے جسے ہمارے یہاں عام طور پر پانی کی ہلکی لیکن مضبوط ٹنکیاں بنانے میں بکثرت استعمال کیا جاتا ہے مگر وہ بالکل بے لچک ہوتا ہے جسے کھینچا یا موڑا نہیں جاسکتا۔

ہوکائیڈو یونیورسٹی میں ماہرین نے طویل کوششوں کے بعد بالآخر ان دونوں مادّوں کو یکجا کرنے میں کامیابی حاصل کر ہی لی اور نتیجتاً ایک ایسا کپڑا وجود میں آیا ہے جو لچک دار ہونے کے ساتھ ساتھ عام گلاس فائبر کے مقابلے میں 25 گنا اور کاربن فولاد (کاربن اسٹیل) کے مقابلے میں بھی 5 گنا زیادہ مضبوط ہے جب کہ اپنی گوناگوں خوبیوں کے باعث کثیرالمقاصد بھی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس نئے ہائیڈروجل کپڑے کے لیے امکانات اور اطلاق کی اتنی وسیع دنیا موجود ہے کہ شاید ہی کسی شعبے میں اس کا استعمال ممکن نہ ہو۔ اس ایجاد کی تمام تکنیکی تفصیلات ریسرچ جرنل ’’ایڈوانسڈ فنکشنل مٹیریلز‘‘ میں شائع ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  91913
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
فرانسیس میں پہلے ہی کلاس رومز میں موبائل فونز کے استعمال کی اجازت نہیں مگر اگلے سال سے طالبعلم وقفے، دوپہر کے کھانے یا فارغ وقت میں بھی موبائل استعمال نہیں کرسکیں گے
تعلیمی قابلیت اور سمجھ کو جاننے کا ایک واحد راستہ امتحان ہی ہوتا ہے جس میں مختلف طریقوں سے کسی مضمون پر طالب علم کی گرفت کو جانچا جاتا ہے لیکن اب ایک کمپیوٹر پروگرام طلبا و طالبات کے پڑھنے کے انداز اور پچھلا ریکارڈ دیکھ کر اس کی پیشگوئی کر سکتا
نیشنل تائیوان یونیورسٹی ہسپتال میں دی انفینٹ کرائز ٹرانسلیٹر کے نام سے تیار کی گئی یہ اسمارٹ فون ایپلی کیشن بچوں کی رونے کی چار مختلف آوازوں کو ریکارڈ کر کے ان میں فرق کر سکتی ہے اور پھر ان کا بڑے ڈیٹا بیس سے موازنہ کرتی ہے۔
امریکی سائنسدان مارٹن ویگل نے ایسے سنسرز ایجاد کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جنہیں جلد پر لگا کر موبائل فون کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور اس ایجاد کو آئی سکن کا نام دیا گیا ہے۔ آئی سکن کے موجدین کا کہنا ہے کہ یہ پتلا اور لچکدار ڈیزائن جسم پر موبائل کمپیوٹنگ کے نئے

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو نے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما خورشید شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا، خورشید شاہ کو سرکاری پلاٹوں پر قبضے، آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی امریکا نے سعودی عرب سے اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ برطانوی خبر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے لہذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں