Wednesday, 21 February, 2018
جدید ٹیکنالوجی سے لیس پہلے مسافر بردار ڈرون کی پہلی کامیاب پرواز

جدید ٹیکنالوجی سے لیس پہلے مسافر بردار ڈرون کی پہلی کامیاب پرواز

بیجنگ ۔ دنیا کے پہلے مکمل طور پر خودکار مسافر بردار ڈرون 'ای ہینگ 184' نے چین کے شہر گوانگژو سے اپنی پہلی کامیاب پرواز کی ہے۔ بجلی سے چلنے والا  ای ہینگ ڈرون 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندر کے اوپر ایک سو کلو وزنی مسافر کو لے کر 23 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق ڈرون کی ہزار سے زائد بار آزمائش کی جاچکی ہے اور یہ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں برداشت کرسکتا ہے۔ یہ ڈرون سال کے اندر اندر کمرشل بنیادوں پر پرواز کرے گا۔

چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ای ہینگ انکارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہو ہواژی کے مطابق ڈرون کی کامیاب پرواز کے بعد سائنس فکشن فلموں کے مناظر بہت جلد روزمرہ انسانی زندگی کا حصہ ہوں گے۔

بجلی سے چلنے والا  ای ہینگ ڈرون 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندر کے اوپر ایک سو کلو وزنی مسافر کو لے کر 23 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق ڈرون کی ہزار سے زائد بار آزمائش کی جاچکی ہے اور یہ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں برداشت کرسکتا ہے۔

ڈرون کو ٹریفک جام سے بچنے کے لیے ہوائی ٹیکسی، حادثات میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے اور سیاحتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون سال کے اندر اندر کمرشل بنیادوں پر پرواز کرے گا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  30750
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
دورِ جدید میں جہاں دنیا بھر کی موبائل فون کمپنیاں نت نئی ٹیکنالوجی اور فیچرز سے لیس بڑے بڑے اسمارٹ فونز متعارف کروارہی ہیں وہیں ایک برطانوی کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا موبائل فون تیار کرلیا ہے۔ زینکو ٹائینی ٹی 1 نامی اس موبائل فون اس موبائل فون کا سائز کم وبیش انسانی انگوٹھے کے برابر ہے
واٹس ایپ میں کچھ نئے فیچرز پر کام کیا جارہا ہے، جس میں بلاک کیے گئے کانٹیکٹس کو اَن بلاک اور گروپ میسجز میں پرائیویٹ چیٹ سمیت دیگر فیچرز بھی شامل ہیں
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس کی بحالی کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں مذہبی جماعت پر پولیس اور ایف سی کے آپریشن کے فوری بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر
دنیا کی معروف ترین ٹیکنالوجی کمپنی ’’گوگل ‘‘ نے ایسا ہیڈفون لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جو 40 زبانوں میں فوری ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ کسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی نے کوئی ایسا آلہ متعارف کرایا جو فوری طور پر دوسری زبان میں ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید خبریں
تحقیق کے مطابق دہی اور کم چکنائی کے حامل پنیر کے استعمال سے ذیابیطس لاحق

مقبول ترین
پاک فوج کے اضافی دستے سعودی عرب بھیجنے پر قومی اسمبلی میں بحث ہوئی ہے۔ میڈیا کے مطابق قومی اسمبلی میں پاک فوج کو سعودی عرب بھیجنے کا معاملہ پھر زیر بحث آیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری نے اظہار
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر نے درست کہا ہے کہ ہم سے بھی غلطیاں ہوئیں اور جب سیاست دانوں پربھینس چوری کے پرچی کٹے تو غلطی تب بھی ہوئی۔
ایرانی دار الحکومت تہران میں سکیورٹی فورسز اور صوفی عقیدت مندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تہران پولیس کے ترجمان بریگیڈیئر سعید منتظرالمہدی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تہران کے
میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کل پیغام دیا گیا کہ عدالت قانون سازی میں مداخلت نہیں کر سکتی، میں نے بار بار کہا پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں