Saturday, 19 September, 2020
گیلیکسی نوٹ سیون کی پیداوار بند

گیلیکسی نوٹ سیون کی پیداوار بند

سیئول ۔ جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنے  بیٹری کے سنگین مسئلے کے پیش نظرسمارٹ فون گیلیکسی نوٹ سیون فونز کی پیداوار بند کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کمپنی نے جو متبادل فراہم کیا ہے اس میں بھی بیٹری کا سنگین مسئلہ ہے۔

خبررساں ایجنسی رائٹرز اور جنوبی کوریا کی خبررساں ایجنسی یونہیپ نے کمپنی کے حکام کے حوالے سے یہ خبر دی ہے کہ کمپنی نے عارضی طور پر نوٹ سیون سمارٹ فون بنانا بند کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں سام سنگ کیطرف سے کہا گیا ہے کہ وہ اسے بند کرنے کی خبر کی نہ تصدیق کر سکتے ہیں اور نہ ہی تردید لیکن انھوں نے یہ بتایا کہ وہ اس کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے اسے درست کر رہے ہیں۔

دو امریکی نیٹورکس کے اس فون کی فروخت یا اس کا متبادل فراہم کرنا بند کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے۔
بیٹری میں خرابی کے متعدد واقعات کے بعد حال ہی میں سام سنگ نے نوٹ سیون کی فروخت روک دی تھی اور صارفین سے کہا تھا کہ وہ اپنے نوٹ سیون فون کو نئے ترمیم شدہ نوٹ سیون فون سے تبدیل کروا لیں۔

لیکن امریکہ میں تبدیل کیے جانے والے کم از کم دوگیلیکسی نوٹ سیون سمارٹ فون میں بھی آگ بھڑک اٹھنے کی اطلاعات ہیں۔

یاد رہے کہ نوٹ سیون کی بیٹریوں میں خرابی کے باعث کمپنی نے اسے واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ اس ماڈل کے بعض فونز کی بیٹری چارج ہونے کے دوران پھٹ گئی تھیں جس کے بعد کمپنی نے فون کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  94152
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایک سائنسی مطالعے کے مطابق پانی کی ضرورت مند نباتات، مٹی کےاندر سے ابلنے والے پانی کی آواز سننے کی صلاحیت رکھتے ہے۔ اسی طرح حشرات الارض کا احساس اور ہوا کی لرزش کو بھی سنتے ہیں۔
سویڈن: کبھی آپ نے سوچا کہ بالخصوص بارش کے بعد مٹی سے خوشبو کیوں آتی ہے؟ جب اس کی وجہ پر غور کیا گیا تو ایک سائنسی راز کا انکشاف بھی ہوا۔ بوئے گِل یعنی بارش کےبعد یا اس سے پہلے مٹی سے اٹھنے والی خوشبو ایک طرح بیکٹیریا اسٹریپٹو مائسس سے پیدا ہوتی ہے لیکن آخر ایسا کیوں ہوتا ہے؟
اگر آپ جراثیم اور بیکٹیریا سے محتاط رہتے ہوئے ان سے بچنا چاہتے ہیں یا کوئی مریض جراثیم سے دور رہ کر ہی صحت مند رہ سکتا ہے تو ایک ہاتھ میں سما جانے والا ’کلینس روبوٹ‘ ان کے لیے ہی تیار کیا گیا ہے۔
دبئی میں دنیا کی پہلی ڈرون ٹیکسی کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے جسے دنیا کی پہلی ڈرون ٹیکسی بھی کہا جارہا ہے۔ آئندہ کچھ برسوں میں وہاں فضا میں بھی ٹیکسیاں اڑتی نظر آئیں گی۔ ڈرون ٹیکسی کی رفتار 100 کلومیٹر (یعنی 62 میل) فی گھنٹہ ہے جبکہ یہ 27 منٹ تک پرواز کر سکتی ہے۔

مقبول ترین
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ امریکی رپورٹ میں پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو متنازع بنایا گیا ہے۔ القاعدہ کی خطے میں ناکامی کو تو تسلیم کیا گیا لیکن اس کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو نظر انداز کیا گیا۔ پاکستان میں
رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت تمام درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ جس پر احتساب عدالت اسلام آباد نےفیصلہ محفوظ کر رکھا تھا تاہم آج احتساب
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سے جواب مانگا جارہا ہے جواب ان سے مانگا جائے جو ملک کو اس حال میں چھوڑ کرگئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد
سپریم کورٹ میں کورونا از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوان چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم کہتےہیں ایک صوبے کا وزیراعلیٰ آمر ہے، اس کی وضاحت کیا ہوگی؟ چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں