Monday, 28 September, 2020
کامیاب تجربہ، سولرطیارہ 2018 میں لانچ کرنے کا اعلان

کامیاب تجربہ، سولرطیارہ 2018 میں لانچ کرنے کا اعلان

سوئزرلینڈ ۔ سورج کی توانائی سے اڑنے والا سولرسٹراٹس طیارہ پہلی مرتبہ 2018 میں لانچ کردیا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق الیکٹریکل اور سولر گاڑیاں 21ویں صدی کی اہم ایجادات ہیں لیکن اب سورج کی توانائی سے اڑنے والا طیارہ سولر سٹراٹس بنانے والی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 2018 میں سولر سٹراٹس کو لانچ کردیا جائے گا۔ طیارے میں 2 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور طیارہ زمین سے 25 ہزار فٹ بلندی پر اڑسکتا ہے۔

طیارہ ایجاد کرنے والے پائلٹ رافیل ڈامجن کی قیادت میں ان کی ٹیم نے شمسی توانائی پر چلنے والی کشتی میں دنیا کے گرد چکر لگایا جسے 2012 میں مکمل کیا گیا جس کے بعد شمسی توانائی میں چلنے والا سولر سٹراٹس طیارہ لانچ کیا جائے گا۔

طیارے میں 2 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور طیارہ زمین سے 25 ہزار فٹ بلندی پر اڑسکتا ہے جب کہ سولر سٹراٹس طیارے کی خاص بات یہ ہے کہ وہ ایک ہی وقت میں 24 گھنٹے سے بھی زائد وقت تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سولرسٹراٹس صرف 28 فٹ لمبا ہے جس میں 32 کلو واٹ کا انجن نصب ہے جب کہ اس میں 20 کلوواٹ ہاور کی لیتھیم آئین بیٹری لگی ہے جسے طیارے کے دونوں پروں پر لگے 72،72 سکوائر فٹ کے سولر سیل چارج کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  37096
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ملٹی میڈیا میسجنگ ایپ سنیپ چیٹ کی جانب سے یہ اقدام عدم تشدد کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ٹویٹر انتظامیہ کی تقلید میں اٹھایا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایسے بیانات کی تشہیر نہیں ہو سکے گی جس میں نسلی تشدد کو ہوا مل سکے۔
دو امریکی خلا بازوں نے خلائی اسٹیشن آئی ایس ایس کے باہر خلا میں ’چہل قدمی کی ے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چھ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس چہل قدمی کے دوران ان دو میں سے ایک ’ڈاکنگ اڈیپٹر‘ کو خلائی اسٹیشن کے ساتھ جوڑا گیا۔
انڈونیشیا اور بحرالکاہل کے علاقوں میں لاکھوں افراد نے مکمل سورج گرہن کا تجربہ کیا اور اس خطے کے بعض علاقے مکمل تاریکی میں چلے گئے۔ یہ سورج گرہن مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بج کر 19 منٹ (گرینج کے وقت کے مطابق 11 بجکر 19) منٹ پر شروع ہوا
سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ فیس بک کے مطابق سال 2015 کی چوتھی سہ ماہی میں اسے دوگنا سے زیادہ منافع ہوا ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ دسمبر تک کے تین ماہ میں اس کا خالص منافع 70 کروڑ دس لاکھ ڈالر سے بڑھ کر ایک ارب 56 کروڑ ڈالر ہو گیا ہے۔

مقبول ترین
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اہم بین الاقوامی اورعلاقائی امور پرپاکستان کا موقف وضاحت، جرات وتدبر اوربصیرت سے بیان کیا۔ ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی
سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار پھر ٹوئٹر کے ذریعے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا۔ اپنے تازہ ٹوئیٹ میں انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی کی تقریر، معزول کیے گئے احتساب عدالت کے جج
سانحہ اے پی ایس کی جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں دھمکیوں کے بعد سکیورٹی گارڈز کی کم تعداد اور درست مقامات پر عدم تعیناتی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سانحہ اے پی ایس پر بننے والی جوڈیشل انکوائری کمیشن نے سانحے کی رپورٹ پبلک کردی ہے
24 ممالک کے دفاعی اتاشیوں، سفیر اور سفارتکاروں کے وفد نے ایل او سی کا دورہ کیا جہاں انہیں بھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ میڈیا کے مطابق 24 ممالک کے سفیر، سفارتکار اور دفاعی اتاشیوں نے ایل او سی کا دورہ کیا

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں