Thursday, 22 August, 2019
واٹس ایپ اپڈیٹس، گروپ میں پرائیویٹ چیٹ بھی ممکن

واٹس ایپ اپڈیٹس، گروپ میں پرائیویٹ چیٹ بھی ممکن

سماجی رابطے کی ایپ واٹس ایپ میں کچھ نئے فیچرز پر کام کیا جارہا ہے، جس میں بلاک کیے گئے کانٹیکٹس کو اَن بلاک اور گروپ میسجز میں پرائیویٹ چیٹ سمیت دیگر فیچرز بھی شامل ہیں۔

 ان فیچرز کو واٹس ایپ کی اینڈرائیڈ ایپلیکشن کے بیٹا ورژن میں آزمایا جارہا ہے اور ضروری نہیں کہ ان سب کو واٹس ایپ میں شامل کیا جائے۔

نئے فیچرز میں شامل ایک فیچر بلاک کیے گئے کانٹیکٹس کو اَن بلاک کرنا بھی ہے، بیٹا ورژن کے مطابق، 'اگر آپ اپنی کانٹیکٹ لسٹ میں کسی بلاک کیے گئے کانٹیکٹ سے چیٹ کرنا چاہیں تو صرف اُس کانٹیکٹ پر ٹیپ کرکے اسے ہولڈ کیے رکھیں، جس سے وہ ان بلاک ہوجائے گا اور آپ اس سے چیٹ کرسکیں گے'۔

بیٹا ورژن میں آزمائے جارہے پرائیویٹ ریپلائی فیچر کے ذریعے گروپ میں موجود کانٹیکٹس کے ساتھ چیٹ کرنے کے لیے گروپ سے باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

بیٹا ورژن میں گروپ کی معلومات میں واٹس ایپ نے 'انوائٹ بذریعہ لنک' کے نام سے ایک نئے شارٹ کٹ کا اضافہ کیا ہے، جو صرف گروپ ایڈمن کو ہی نظر آئے گا۔

آئی او ایس میں واٹس ایپ ایک ایسے آپشن پر بھی کام کر رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین گروپ کال کرسکیں گے۔

دوسری جانب واٹس ایپ گروپ میں ایڈمن سیٹنگز کے نام سے بھی ایک سیکشن کو آزمایا جارہا ہے، جہاں 2 آپشنز ہوں گے: سینڈ مسیجز اور ایڈٹ گروپ انفو۔

بیٹا ورژن میں 'پکچر اِن پکچر' نامی فیچر کی آزمائش بھی جاری ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے دوستوں سے ویڈیو چیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کسی اور دوست کو میسج بھی بھیج سکیں گے۔

یہ فیچرز سننے میں تو بہت دلچسپ لگ رہے ہیں، لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ ان میں سے کتنے فیچرز واٹس ایپ کے اَپ ڈیٹڈ ورژن میں دکھائی دیں گے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  86879
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے تجویز دی ہے کہ حکومت پالیسی بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو مقامی سطح پر بلاک کرے یا پی ٹی اے کی تکنیکی صلاحیت بڑھائی جائے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس کی بحالی کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں مذہبی جماعت پر پولیس اور ایف سی کے آپریشن کے فوری بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر
اکستان بھارت اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس جزوی معطلی کے بعد بحال ہوگئی ہے۔ واٹس ایپ کی سروس معطل ہونے سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واٹس ایپ سروس سرور میں خرابی کی وجہ سے دنیا بھر میں متاثر متاثر ہوئی۔
جب کوئی کمپنی گوگل جتنی بڑی ہو تو اس کی انتہائی چھوٹی سی غلطی کا نتیجہ بھی توقعات سے بڑھ کر ہوتا ہے اور ایسا ہی کچھ گزشتہ ہفتے جاپان میں ہوا۔ گزشتہ جمعے کو جاپان کے 50 فیصد سے زائد صارفین اُس وقت انٹرنیٹ سے محروم ہوگئے جب گوگل نے غلطی سے مقامی انٹرنیٹ پروٹوکول گیٹ وے کو چھیڑ دیا۔

مقبول ترین
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے۔ میڈیا کے مطابق تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور اہل کشمیر
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں