Monday, 28 September, 2020
پیرکی شام سپر مون کا نظارہ کیا جا سکے گا ‘ محکمہ موسمیات

پیرکی شام سپر مون کا نظارہ کیا جا سکے گا ‘ محکمہ موسمیات

لاہور۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکی شام سپر مون کا نظارہ کیا جا سکے گا،14 نومبر کے روز نظر آنے والا سپر مون 7 دہائیوں کا سب سے بڑا اور چمکدار چاند ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آسمان صاف ہونے کی صورت میں پیر کی شام 6 بج کرمون 7 دہائیوں کا سب سے بڑا اور چمکدار چاند ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آسمان صاف ہونے کی صورت میں پیر کی شام 6 بج کر 52 منٹ پر سپر مون دیکھا جاسکے گا، یہ چاند عام چاند کی نسبت سائز میں 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوگا۔

موسمیات کے ماہرین نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ زمین کے گرد موجود چاند کا مدار گول کے بجائے بیضوی ہے جس کی وجہ سے زمین اور چاند کے درمیان موجود فاصلے میں فرق آتا رہتا ہے۔

ماہرین کے مطابق 1948 ءکے بعد پہلی بار پورا چاند زمین سے اس قدر کم فاصلے پر آئے گا۔ دوران گردش چاند سطح زمین سے 3 لاکھ 48 ہزار 4 سو کلومیٹر کی حد میں آجائے گا، یہ فاصلہ عام طورپر زمین اور چاند کے درمیان موجود فاصلے سے تقریباً 35 ہزار 4 سو کلومیٹر کم ہوگا۔

یونیورسٹی آف وسکونسن کے ماہر فلکیات جم لیٹس کے مطابق سپر مون اس وقت دکھائی دیتا ہے جب پورے چاند کا وقت اور زمین کے گرد چاند کے 28 روزہ مدار میں سب سے کم فاصلہ ایک ساتھ آجائے، یوں ہر 14واں پورا چاند سپر مون ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلی بار 2034 میں ہی چاند اور زمین کے درمیان فاصلہ اس قدر کم ترین ہوگا اور تب ہی اتنا روشن سپر مون دیکھا جاسکے گا۔ماہر فلکیات جم لیٹس کا مزید بتانا تھا کہ اگر ہر ماہ کے پورے چاندوں کو ایک ساتھ جمع کیا جاسکے تو سپر مون اور عام 14ویں کے چاند میں نمایاں فرق دیکھا جاسکتا ہے لیکن ایک عام دیکھنے والے کو 14 نومبر کا چاند بھی معمول کے پورے چاند جیسا دکھائی دے گا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  59312
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے مبینہ طور پر کشمیر میں ہندوستانی مظالم پوسٹ کرنے پر جماعت اسلامی پاکستان کا فیس بک پیج بلاک کردیا ہے۔
ماہرین فلکیات نے اب تک کا سب سے طاقتور سپرنووا یعنی پھٹنے والا ستارہ دریافت کیا ہے۔ اس پھٹنے والے ستارے کو پہلی بار گذشتہ برس جون میں دیکھا گیا تھا لیکن اس میں سے اب بھی بےپناہ توانائی کی لہریں خارج ہو رہی ہیں۔

مقبول ترین
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اہم بین الاقوامی اورعلاقائی امور پرپاکستان کا موقف وضاحت، جرات وتدبر اوربصیرت سے بیان کیا۔ ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی
سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار پھر ٹوئٹر کے ذریعے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا۔ اپنے تازہ ٹوئیٹ میں انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی کی تقریر، معزول کیے گئے احتساب عدالت کے جج
سانحہ اے پی ایس کی جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں دھمکیوں کے بعد سکیورٹی گارڈز کی کم تعداد اور درست مقامات پر عدم تعیناتی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سانحہ اے پی ایس پر بننے والی جوڈیشل انکوائری کمیشن نے سانحے کی رپورٹ پبلک کردی ہے
24 ممالک کے دفاعی اتاشیوں، سفیر اور سفارتکاروں کے وفد نے ایل او سی کا دورہ کیا جہاں انہیں بھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ میڈیا کے مطابق 24 ممالک کے سفیر، سفارتکار اور دفاعی اتاشیوں نے ایل او سی کا دورہ کیا

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں