Sunday, 16 June, 2019
سوشل میڈیا پر نفرت کا پرچار، حکومت کا کریک ڈاؤن کا اعلان

سوشل میڈیا پر نفرت کا پرچار، حکومت کا کریک ڈاؤن کا اعلان

اسلام آباد ۔ حکومت نے سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں کے خلاف آئندہ ہفتے سے بڑے کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کسی کو نفرت نہیں پھیلانے دیں گے، سوشل میڈیا پر فتوےاور دھمکیاں دینے پر بعض افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، آئندہ ہفتے سے سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز باتوں کو عام میڈیا پر بہت حد تک کنٹرول کرلیا ہے، ایساطریقہ بنا لیا ہے جس سے سوشل میڈیا پر بھی نفرت انگیز تقاریر روک پائیں گے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا رسمی میڈیا پر حاوی ہو رہا ہے، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کو کنٹرول کیاجائےگا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے ہم منظم طریقے سے بڑھے ہیں، ڈائیلاگ بنیادی شرط ہے اور جو ڈبیٹ کرتا ہے اس کے خلاف فتوے دیے جاتے ہیں، کسی کو حق نہیں کہ دوسروں کی آزادی سلب کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  60843
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
گوگل نے اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک گوگل پلس کی بندش کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گوگل پلس کو سات سال قبل فیس بک کا مقابلہ کرنے کے لیے 28 جون 2011 میں لانچ کیا گیا تھا تاہم اس کا استعمال نہ ہونے کے برابر رہ گیا تھا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس کی بحالی کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں مذہبی جماعت پر پولیس اور ایف سی کے آپریشن کے فوری بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر
بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے والوں پر بھارت نے بڑا حملہ کر دیا ، بھارتی ہیکرز نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی نمائندہ ویب سائٹ کشمیر میڈیا سروس کو ہیک کرلیا اور اس پر کشمیریوں پر
چین کی ایک فیکٹری میں ایک دو نہیں بلکہ ہزاروں کے قریب ایسے مخصوص فونز کا انکشاف ہوا ہے جو سوشل میڈیا پر اندھا دھند لائکس اور کلک کرکے بعض ایپس، ویب سائٹس اور پوسٹس کو مشہور کرنے کا کام کررہے ہیں۔

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں