Wednesday, 14 November, 2018
’’فیس بک پر بڑا سائبر حملہ، 3 کروڑ صارفین کی معلومات چوری‘‘

’’فیس بک پر بڑا سائبر حملہ، 3 کروڑ صارفین کی معلومات چوری‘‘

نیویارک ۔ فیس بک نے کہا ہے کہ اس پر ایک بڑا سائبر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 کروڑ اکاؤنٹس کی تفصیلات چوری ہوگئی ہیں۔

سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ہیکرز کے پے درپے حملوں کی وجہ سے انتہائی غیر محفوظ ثابت ہوتی جارہی ہے۔ گزشتہ ماہ ستمبر میں فیس بک پر حملے میں 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری ہوا تھا اور کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئے بیان کے مطابق ایک اور حملے میں مزید 3 کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس ہیک ہوگئے ہیں۔

فیس بک کے بیان کے مطابق ہیکرز 3 کروڑ صارفین کی ای میلز اور فون نمبر چرانے میں کامیاب ہوگئے۔ ہیکرز نے 4 لاکھ اکاؤنٹس کو استعمال کرکے 3 کروڑ صارفین کے ’’ایکسس ٹوکنز‘‘ حاصل کیے۔ فیس بک میں پاس ورڈ ڈالے بغیر اکاؤنٹ لاگ ان کرنے کے لیے Access token استعمال کیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک پر سائبر حملہ؛ 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری

اس حملے میں 1.4 کروڑ صارفین کے نام، رابطہ نمبر، نجی معلومات بشمول جنس، ازدواجی حیثیت اور کہاں کہاں وہ جاتے رہے ہیں، یہ سب معلومات چوری ہوگئی ہیں۔ دیگر 1.5 کروڑ صارفین کے نام اور رابطہ نمبر چوری ہوئے ہیں۔

فیس بک نے پیج بھی جاری کیا ہے جہاں جاکر صارفین یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ متاثرہ افراد میں وہ شامل ہیں یا نہیں۔ صارفین وہ پیج کھولیں گے تو اس میں فیس بک کی جانب سے پیغام لکھا آجائے گا کہ ان کا اکاؤنٹ محفوظ ہے یا ہیک ہوچکا ہے۔ متاثرہ صارفین کو کمپنی کی طرف سے پیغام ملے گا جس میں انہیں اکاؤنٹ کی ہیکنگ سے آگاہ کیا جائے گا۔

ایف بی آئی نے فیس بک کی درخواست پر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فیس بک نے صارفین کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے ایکسس ٹوکنز بدل دیے ہیں اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث 559 مشتبہ پیجز اور 251 اکاؤنٹس بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فیس بک پر یہ پہلا حملہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی ویب سائٹ پر متعدد حملے ہوچکے ہیں جن میں کروڑوں صارفین کی معلومات ہیکرز کے ہاتھ لگ چکی ہیں۔ صارفین کو خدشہ ہے کہ ہیکرز ان کی ذاتی معلومات کا غلط فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  13406
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
گوگل نے اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک گوگل پلس کی بندش کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گوگل پلس کو سات سال قبل فیس بک کا مقابلہ کرنے کے لیے 28 جون 2011 میں لانچ کیا گیا تھا تاہم اس کا استعمال نہ ہونے کے برابر رہ گیا تھا۔
ہیکرز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک کے ‘وویوایز’ نامی فیچرکا استعمال کرتے ہوئے 5 کروڑصارفین کے اکاونٹس تک رسائی حاصل کرکے ان کی لاگ ان کیزچوری کیں جس کے ذریعے دوسروں کے اکاونٹس تک رسائی حاصل کی گئی۔
گوگل کے یوٹیوب پلیٹ فارم کی طرز پر اب فیس بک نے بھی ’فیس بُک واچ‘ کے نام سے ویڈیو سروس پیش کردی ہے جسے ایک سال تک تجرباتی طور پر امریکا میں چلایا گیا اور اب پوری دنیا کے لوگ اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ اس کے لیے فیس بک ایپ میں نیچے کی جانب
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک کے پلیٹ فارم سے کسی بھی سیاسی اشتہار سے قبل اسے دینے والے کی تصدیق کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ کسی بھی امیدوار یا عوام کے لیے شائع کیے جانے والے

مزید خبریں
تحقیق کے مطابق دہی اور کم چکنائی کے حامل پنیر کے استعمال سے ذیابیطس لاحق

مقبول ترین
خیبر پختون خوا پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی افغانستان نے پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے اعلیٰ عہداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے
سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں صفائی کا بیان قلمبند کرانا شروع کر دیا۔ پہلے روز 50 عدالتی سوالات میں سے 45 کے جواب ریکارڈ کرا دیئے۔ باقی سوالات پر وکیل خواجہ حارث سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔
فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کے معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا بند کمرا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق غزہ میں قابض اسرائیلی فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کررکھی ہے، آئے دن نہتے فلسطینیوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ
چند روز قبل اسلام آباد سے اغوا ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو مبینہ طور پر افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں