Wednesday, 18 September, 2019
وفاقی اداروں کی ویب سائٹس کئی کئی ماہ اپ ڈیٹ نہیں ہوتیں

وفاقی اداروں کی ویب سائٹس کئی کئی ماہ اپ ڈیٹ نہیں ہوتیں

اسلام آباد ۔ فون ڈائریکٹری کی اشاعت نہ ہونے کے باعث سرکاری ملازمین اور دوردراز علاقوں کے عوام کو وفاقی وزارتوں، محکموں کے افسران کے فون نمبرز حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، کسی وفاقی وزارت کی 2015-2016 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ شائع نہیں ہوئی اور نہ ہی ویب سائٹس پرموجود ہے۔

وفاقی وزارتوں، محکموں کی ویب سائٹس کئی ماہ سے اپ ڈیٹ نہیں ہوتیں جبکہ وزارت خزانہ کے افسران کے نام اور نمبر ویب سائٹس پرموجود ہی نہیں، وزارت خزانہ، منصوبہ بندی ترقی واصلاحات، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، کابینہ نے بہترین کارکردگی کا ایوارڈ آئی ایس او(ISO) 9001 کیلئے درخواست بھی کر رکھی ہے تاہم آئی ایس او سرٹیفکیٹ کی شرائط میں وزارت کا تمام ریکارڈ ویب سائٹس پرجاری کرنا بھی شامل ہے۔

کابینہ نے 2012 میں وفاقی وزارتوں، ڈویژن اور محکموں کے افسران اور ملازمین کے فون نمبرز اور ایڈریسز پر مشتمل فون ڈائریکٹری کی اشاعت پر پابندی عائد کردی تھی جس کی وجہ حکومتی اخراجات میں کمی تھی۔ 

کابینہ کے فیصلے کے مطابق جدید دور میں کتابی صورت میں فون ڈائریکٹری شائع کرنا خزانہ پربوجھ ہے اس لئے تمام وفاقی محکمے اپنا ریکارڈ اور فون نمبرز ویب سائٹس پر شائع کریں۔

کابینہ کے فیصلے کے بعد تین سال سے کسی بھی محکمے کی فون ڈائریکٹری شائع نہیں ہوئی جبکہ ایف بی آر کے علاوہ کوئی محکمہ اپنی ویب سائٹس کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ نہیں کر رہا ہے اور نہ ہی جاری کئے جانے والے اہم احکامات ویب سائٹس پر شائع کر رہا ہے۔ 

وزارت خزانہ کی ویب سائٹس پر شائع ہونے والی فون ڈائریکٹری میں 281افسران کے محض ٹیلیفون نمبر درج ہیں جبکہ کسی سرکاری افسر کا نام نہیں ہے۔ 

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان بھر میں اکثر اداروں کے سرے سے ویب سائٹس ہی نہیں بنیں، کیونکہ ویب سائیٹ لانچ ہونے کے بعد متعلقہ ادارے کو اپنا ریکارڈ اور کارکردگی رپورٹ عوام کے لئے ویب پر ڈالنا پڑتا ہے، جو مبینہ طور پر کرپٹ افسران کو منظور نہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  41486
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے تجویز دی ہے کہ حکومت پالیسی بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو مقامی سطح پر بلاک کرے یا پی ٹی اے کی تکنیکی صلاحیت بڑھائی جائے۔
فرانسیس میں پہلے ہی کلاس رومز میں موبائل فونز کے استعمال کی اجازت نہیں مگر اگلے سال سے طالبعلم وقفے، دوپہر کے کھانے یا فارغ وقت میں بھی موبائل استعمال نہیں کرسکیں گے
واٹس ایپ میں کچھ نئے فیچرز پر کام کیا جارہا ہے، جس میں بلاک کیے گئے کانٹیکٹس کو اَن بلاک اور گروپ میسجز میں پرائیویٹ چیٹ سمیت دیگر فیچرز بھی شامل ہیں
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس کی بحالی کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں مذہبی جماعت پر پولیس اور ایف سی کے آپریشن کے فوری بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو نے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما خورشید شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا، خورشید شاہ کو سرکاری پلاٹوں پر قبضے، آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی امریکا نے سعودی عرب سے اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ برطانوی خبر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے لہذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں