Wednesday, 18 September, 2019
سوشل میڈیا پر کروڑوں اکاؤنٹس روبوٹس چلارہے ہیں

سوشل میڈیا پر کروڑوں اکاؤنٹس روبوٹس چلارہے ہیں

واشنگٹن ۔ کمپیوٹر اور سوشل میڈیا کے ماہرین کے مطابق اگر کوئی آپ کی ٹویٹر پوسٹ، لائک یا شیئر کرتا ہے تو ضروری نہیں وہ انسان ہو بلکہ وہ کوئی کمپیوٹر پروگرام بھی ہوسکتا ہے جسے ’’ٹویٹربوٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ٹویٹر کمپنی نے کہا تھا کہ اس کے کروڑوں اکاؤنٹس انسانی نہیں اور اب معلوم ہوا ہے کہ اس کے 319 ملین (31 کروڑ 90 لاکھ) میں سے 4 کروڑ 80 لاکھ صارفین روبوٹ پر مشتمل ہیں۔ 

یہ چھوٹے کمپیوٹر پروگرام ہوتے ہیں جو معلومات کو آگے بھیجنے، ری ٹویٹ کرنے اور دیگر امور انجام دینے کا کام کرتے ہیں۔

اگرچہ بعض بوٹس ٹویٹر پر ایک بھونچال مچارہے ہیں لیکن کچھ اکاؤنٹ بہت مفید ہیں جن میں صارفین کی معلومات، صحت کا احوال اور قدرتی آفتوں سے خبردار کرنے والے بوٹس مقبول ہیں۔

یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے ماہرین نے 6 زمروں میں 1150 فیچرز نوٹ کرکے ان بوٹس کا پتا لگایا ہے۔ ان میں ٹویٹ کا متن، نیٹ ورک پیٹرن، ٹویٹ کے اوقات اور احساسات بھیجنے وغیرہ کو نوٹ کیا گیا ہے۔

ماہرین نے ایک ماڈل بنا کر اس میں ٹویٹس کا ڈیٹا شامل کیا اور تجزیہ کرنے پر معلوم ہوا کہ 9 سے 15 فیصد اکاؤنٹس بوٹس چلارہے ہیں نہ کہ انسان، اور ان میں سے کئی بہت مفید بھی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی سوشل بوٹس رضاکارانہ سرگرمیوں، خبروں اور معلومات کی ترسیل کا کام کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  68823
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے تجویز دی ہے کہ حکومت پالیسی بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو مقامی سطح پر بلاک کرے یا پی ٹی اے کی تکنیکی صلاحیت بڑھائی جائے۔
فرانسیس میں پہلے ہی کلاس رومز میں موبائل فونز کے استعمال کی اجازت نہیں مگر اگلے سال سے طالبعلم وقفے، دوپہر کے کھانے یا فارغ وقت میں بھی موبائل استعمال نہیں کرسکیں گے
واٹس ایپ میں کچھ نئے فیچرز پر کام کیا جارہا ہے، جس میں بلاک کیے گئے کانٹیکٹس کو اَن بلاک اور گروپ میسجز میں پرائیویٹ چیٹ سمیت دیگر فیچرز بھی شامل ہیں
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس کی بحالی کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں مذہبی جماعت پر پولیس اور ایف سی کے آپریشن کے فوری بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو نے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما خورشید شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا، خورشید شاہ کو سرکاری پلاٹوں پر قبضے، آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی امریکا نے سعودی عرب سے اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ برطانوی خبر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے لہذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں