Thursday, 22 August, 2019
اپنی خرابی خود ہی ٹھیک کرنے والی گاڑی متعارف

اپنی خرابی خود ہی ٹھیک کرنے والی گاڑی متعارف

نیویارک ۔ گاڑی میں کوئی خرابی پیدا ہوجائے تو اسے ورکشاپ لے کر جانا اور مرمت کروانا درد سر بن جاتا ہے، لیکن اگر گاڑی اپنی خرابی کا علاج خود ہی کرلے تو کیسا ہے؟ جی جناب، یہ کوئی خواب نہیں بلکہ حقیقت ہے، جسے کاریں بنانے والی مشہور اطالوی کمپنی لمبرگنی اور امریکی یونیورسٹی ایم آئی ٹی کے سائنسدانوں نے ممکن بنادیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کاریں بنانے والی مشہور اطالوی کمپنی لمبرگنی اور امریکی یونیورسٹی ایم آئی ٹی کے سائنسدانوں نے اپنی فخریہ پیشکش نئی قسم کی گاڑی ’ٹرزو ملینیو‘ دنیا کے سامنے پیش کر دی ہے، جو اپنی اندرونی خرابیوں، کریکس، انجن ودیگر پرزوں کے مسائل کا ناصرف خود پتہ چلاسکتی ہے بلکہ انہیں ٹھیک بھی کرسکتی ہے۔


لمبرگنی کے سی ای او سٹیفنو ڈومینی کیلی کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل ایم آئی ٹی کے ساتھ اس گاڑی کی تیاری کے پراجیکٹ پر کام شروع کیا گیا اور گزشتہ ہفتے یہ گاڑی دنیا کے سامنے پیش کردی گئی ہے۔ گاڑی میں لگے سینسر ہر قسم کی خرابیوں کی نشاندہی کرسکتے ہیں اور بتاسکتے ہیں کہ گاڑی کے کس حصے میں کس طرح کے کام کی ضرورت ہے۔ گاڑی کے اندر نینو ٹیوبز کا ایک جال موجود ہے جو کسی بھی حصے کو پہنچنے والے نقصان کو ٹھیک کرتا ہے اور اسے دیگر حصوں تک پھیلنے سے بھی روکتا ہے۔ 

اس گاڑی کے دیگر جدید ترین فیچرز میں نئی طرز کا انرجی سٹوریج سسٹم، اختراعی مٹیریل اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل ڈیزائن ہے۔ گاڑی کو پاور فراہم کرنے کے لئے چار الیکٹرک موٹرز استعمال کی گئی ہیں جن میں سے ہر پہیے کے ساتھ ایک موٹر منسلک ہوگی۔ اس میں سپر کپیسٹر ٹیکنالوجی بھی فراہم کی گئی ہے جو گاڑی کو طاقت فراہم کرنے والی بیٹریوں کو لمحوں میں چارج کر سکتی ہے۔ فی الحال اس ٹیکنالوجی میں یہ کمزوری ضرور ہے کہ اس کے ذریعے بہت زیادہ مقدار میں توانائی ذخیرہ نہیں کی جاسکتی لیکن سائنسدان توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے پر کام کررہے ہیں

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  55029
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ہندوستان کی ایک کمپنی نے انتہائی سستا اسمارٹ فون متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ رنگنگ بیلز (Ringing Bells) نامی مقامی کمپنی کا 'فریڈم 251' اسمارٹ فون صرف 500 ہندوستانی روپے (تقریباََ 765 پاکستانی روپے) میں 17 فروری سے دستیاب ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک نے کہا ہے کہ اس کی موبائل میسجنگ سروس وٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ تعداد فیس بک کے اپنی میسنجر موبائل ایپلی کیشن کے صارفین سے زائد ہے جس کے ماہانہ 80 کروڑ صارفین ہیں۔
برطانیہ میں ایک نجی فرٹیلیٹی کلینک نے اولاد کے خواہشمند جوڑوں کے لیے آئی وی ایف کا ایسا طریقۂ کار متعارف کروایا ہے جس میں جنین تجربہ گاہ میں پنپنے کے بجائے ماں کے رحم میں تولیدی عمل سے گزرتا ہے۔
یوٹیوب نے پاکستانی صارفین کے لیے ایک مخصوص ورژن متعارف کروایا ہے ویب سائٹ کی طرف متعارف کروائے گئے ورژن کے بعد پاکستان میں موجود تقریباً ہر صارف کو ہی یوٹیوب کی ویب سائٹ کھولنے پر لوگو کے ساتھ چھوٹا سا ”PK“ بھی لکھا نظر آ رہا ہے- جبکہ اس سے

مقبول ترین
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے۔ میڈیا کے مطابق تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور اہل کشمیر
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں