Wednesday, 18 September, 2019
امریکا نے خودکار مشین گن سے لیس ڈرونز تیار کر لئے

امریکا نے خودکار مشین گن سے لیس ڈرونز تیار کر لئے

فلوریڈا ۔ امریکہ میں انجینئرز نے ایسے ڈرون تیار کر لئے ہیں جسے ٹی آئی کے اے ڈی کا نام دیا گیا ہے اور جو خودکار مشین گن سے لیس ہیں اور انہیں فوری طور پر دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں بھیج کر دشمنوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔

امریکی شہر فلوریڈا کی ایک کمپنی ڈیوک روبوٹکس نے حال ہی میں ایک ملٹی روٹر ڈرون بنانے کا اعلان کیا ہے جسے ٹی آئی کے اے ڈی کا نام دیا گیا ہے ۔ ڈرون پر کئی طرح کی عسکری گنز اور گولہ پھینکنے والے لانچر نصب کئے جا سکتے ہیں ۔

اب تک جدید ترین ہتھیار بردار ڈرون 10 کلوگرام وزنی گن اور دیگر اسلحہ لے جاسکتا ہے اور فی الحال اسے کنٹرول کرنے کیلئے دور بیٹھے ایک شخص کی ضرورت ہوتی ہے ۔ کمپنی نے تعارفی ویڈیو میں مشین گن ڈرون کی ایک جھلک دکھائی ہے جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  12479
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے والوں پر بھارت نے بڑا حملہ کر دیا ، بھارتی ہیکرز نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی نمائندہ ویب سائٹ کشمیر میڈیا سروس کو ہیک کرلیا اور اس پر کشمیریوں پر
منصوبے کے تحت یہ دبئی کی سڑکوں پربھی گشت کرے گا۔ اس روبوکوپ کا قد 5 فٹ 5 انچ ہے جو لوگوں کے چہرے کے تاثرات سمجھ سکتا ہے۔ لوگ اس کے پاس آکر جرم کی رپورٹ لکھوا سکتے ہیں جبکہ فی الحال اس کا مقصد ٹریفک چالان کرنا اور جرمانہ وصول کرنا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سائبر ورلڈ میں نیا سنگین میل عبور کرتے ہوئے آفیشل یو ٹیوب چینل لانچ کردیا، اب پاک فوج سے متعلق تازہ ترین ویڈیوز، ملکی اور دفاعی گانے آپ سے صرف ایک کلک کی دوری پر ہونگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے مبینہ طور پر کشمیر میں ہندوستانی مظالم پوسٹ کرنے پر جماعت اسلامی پاکستان کا فیس بک پیج بلاک کردیا ہے۔

مقبول ترین
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی امریکا نے سعودی عرب سے اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ برطانوی خبر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے لہذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی
خیبر پختون خوا میں فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مغربی سرحد پر دو واقعات میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں