Wednesday, 23 September, 2020
کپڑوں کو تبدیل کیے بنا بدلنے والی ڈیوائس تیار

کپڑوں کو تبدیل کیے بنا بدلنے والی ڈیوائس تیار

لندن: برطانیہ کے میساچوسٹس انسیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے ایک ایسی ڈیوائس بنائی ہے جو کپڑوں کو از خود موقعہ کی مناسبت سے تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ویئر ایبل ڈیوائس سے شرٹ کو پروگرام کیا جا سکتا ہے اور وہ کپڑوں کا بھی رنگ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر ڈیوٹی ٹائمنگ میں شرٹ کا رنگ مخصوص رہے گا اور اگر رات میں پارٹی پر جانا ہو تو شرٹ اپنا رنگ خود ہی تبدیل کر لے گی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ویئر ایبل ڈیوائس سے پہنے ہوئے لباس کا گھیرا خود ہی اوپر، نیچے ہوتا ہے اور پھولوں سے سجا لباس بھی بن سکتا ہے جو نہایت آہستگی سے کھلتے اور بند ہوتے ہیں۔ اس ایجاد کے سائنسدان 35 سالہ کوئلہو نے ریو ڈی جنیرو میں ہونے والی ایم ٹیک کی کانفرنس میں اپنی ایجاد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تحقیق سے فلموں میں دکھائی جانے والی سائنس فکشن اب حقیقت کا روپ دھار رہی ہے اور ٹیکنالوجی کی حیران کن ترقی ڈرونز سے لے کر طب کے شعبے میں ہو رہی ہے۔ سائنسدان کوئلہو نے ایک ایسی ڈیوائس بھی بنائی ہے جو ایسے لوگوں کا پتہ لگا سکتی ہے جس سے آپ بات کر سکتے ہوں، فلرٹ کر سکتے ہوں یا پھر ان سے بچنا چاہو۔ یہ ڈیوائس ایک عام گھڑی کی شکل کا کمپیوٹر ہے جس میں آپ کا ذاتی ڈیٹا موجود ہوتا ہے، یہ ڈیٹا فیس بک یا دیگر ذرائع سے لیا جا سکتا ہے۔ یہ ڈیوائس کمرے میں موجود دیگر افراد کی ڈیوائس سے رابطہ کرتی ہے۔ ماہرین نے اس ڈیوائس کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا آپ کسی ایونٹ میں جاتے ہیں اور کلائی پر بندھا ہوا یہ بینڈ کسی دوسرے کے بینڈ سے رابطہ کرتا ہے۔ اگر کسی اجنبی اور آپ کے درمیان کچھ بھی مشترک نہیں ہے تو اس پر سرخ لائٹ اور اگر مشترک ہو تو سبز روشنی جلنے لگتی ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  28398
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
فرانسیس میں پہلے ہی کلاس رومز میں موبائل فونز کے استعمال کی اجازت نہیں مگر اگلے سال سے طالبعلم وقفے، دوپہر کے کھانے یا فارغ وقت میں بھی موبائل استعمال نہیں کرسکیں گے
کمپیوٹر اور سوشل میڈیا کے ماہرین کے مطابق اگر کوئی آپ کی ٹویٹر پوسٹ، لائک یا شیئر کرتا ہے تو ضروری نہیں وہ انسان ہو بلکہ وہ کوئی کمپیوٹر پروگرام بھی ہوسکتا ہے جسے ’’ٹویٹربوٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
تعلیمی قابلیت اور سمجھ کو جاننے کا ایک واحد راستہ امتحان ہی ہوتا ہے جس میں مختلف طریقوں سے کسی مضمون پر طالب علم کی گرفت کو جانچا جاتا ہے لیکن اب ایک کمپیوٹر پروگرام طلبا و طالبات کے پڑھنے کے انداز اور پچھلا ریکارڈ دیکھ کر اس کی پیشگوئی کر سکتا
نیشنل تائیوان یونیورسٹی ہسپتال میں دی انفینٹ کرائز ٹرانسلیٹر کے نام سے تیار کی گئی یہ اسمارٹ فون ایپلی کیشن بچوں کی رونے کی چار مختلف آوازوں کو ریکارڈ کر کے ان میں فرق کر سکتی ہے اور پھر ان کا بڑے ڈیٹا بیس سے موازنہ کرتی ہے۔

مقبول ترین
انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مجرموں رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 264 ، 264 بار سزائے موت سنادی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی جس میں رحمان بولا، زبیر چریا اور رؤف صدیقی
ایران نے کہا ہے کہ امریکا نے روایتی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یک طرفہ طور پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کیں جس پر اُسے فیصلہ کن جواب دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر حسن روحانی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش تھی، عدالتوں اور فوج کو بدنام نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہیں۔ ن لیگ نے ایک بار پھر بھارتی ایجنڈے کو فروغ دیا۔
عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کا ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق نہیں ہے۔ میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں