Sunday, 16 June, 2019
دنیا کی پہلی مکمل سولر کار اگلے برس سے فروخت کیلئے پیش ہوگی

دنیا کی پہلی مکمل سولر کار اگلے برس سے فروخت کیلئے پیش ہوگی

ایمسٹرڈیم ۔ ہالینڈ کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی نے دنیا کی پہلی مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلنے والی کمرشل گاڑی متعارف کرادی ہے اور اسے ’’کلائمیٹ انوویٹر ایوارڈ‘‘ بھی دیا گیا ہے۔ لائٹ ایئر کمپنی کی تیارکردہ پہلی سولر کار 2019ء میں پیش کی جائے گی۔

اسے ہالینڈ کی ایک کمپنی ’’دی لائٹ ایئر ون‘‘ نے ڈیزائن کیا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ یہ کار خود اپنے آپ کو چارج کرتی رہتی ہے اور ایک مرتبہ بیٹری مکمل چارج ہونے کے بعد 400 تا 800 کلومیٹر فاصلہ طے کرسکتی ہے۔

خیال رہے کہ طویل عرصے سے شمسی توانائی سے چلنے والی کاروں پر تحقیق جاری ہے لیکن اب تک کوئی کمرشل کار سامنے نہیں آسکی جو دیگر گاڑیوں کا مقابلہ کرسکے، مثلاً ٹویوٹا کی ایک کار ’پرائس‘ شمسی توانائی سے صرف 4  میل کا اضافہ کرتی ہے اور اسے بجلی سے چارج کرنے کی بار بار ضرورت ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مکمل طور پر سورج کی روشنی سے دوڑنے والی کاریں نہیں بنائی جاسکیں، تاہم اب تک بجلی کی چارجنگ سے چلنے والی جتنی بھی گاڑیاں بنائی گئی ہیں ان میں تھوڑے بہت سولر سیلز لگے ہوتے ہیں جو کچھ بجلی فراہم کرتے ہیں۔ انہیں سولر اسسٹڈ الیکٹرک وہیکل (ایس اے ای وی) کہا جاتا ہے۔

تاہم اب بھی لائٹ ایئر ون کا دعویٰ ہے کہ یہ کار نہ صرف سورج کی توانائی سے دوڑے گی بلکہ اس کےلیے تمام ضروری ٹیکنالوجی بھی تیار کرلی گئی ہے۔ اس ضمن میں 5 ذیلی کمپنیاں کئی برس سے محنت کررہی ہیں۔ البتہ اس کار کی کوئی حقیقی تصویر یا تفصیل جاری نہیں کی گئی۔ خود لائٹ ایئر ون کی ویب سائٹ پر کار کے کسی نمونے کی کوئی تصویر موجود نہیں۔

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق 2019ء میں پہلی 10 کاریں صرف یورپ میں پیش کی جائیں گی۔ سال 2020ء میں مزید 100 گاڑیاں بنا کر فروخت کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  86866
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ملک میں آزادیِ اظہار کے خلاف قدغن، انفرادی فیصلے پر انٹرنیٹ کی معطلی،انٹرنیٹ دنیا سے منسلک سماجی کارکنوں کی گمشدگی کے واقعات سمیت سائبر کرائم اور سائبر آرمی کی تشکیل میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
سورج کی توانائی سے اڑنے والا سولرسٹراٹس طیارہ پہلی مرتبہ 2018 میں لانچ کردیا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق الیکٹریکل اور سولر گاڑیاں 21ویں صدی کی اہم ایجادات ہیں لیکن اب سورج کی توانائی سے اڑنے والا طیارہ سولر سٹراٹس بنانے والی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 2018 میں سولر سٹراٹس کو لانچ کردیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے مبینہ طور پر کشمیر میں ہندوستانی مظالم پوسٹ کرنے پر جماعت اسلامی پاکستان کا فیس بک پیج بلاک کردیا ہے۔
امریکی خلائی ادارے، ناسا نےکہا ہے کہ کرہ زمین جیسے سیاروں کی طرح کے ممکنہ 92 فی صد سیاروں کا جنم لینا ابھی باقی ہے۔ ناسا کا کہنا ہےکہ ستارے پیدا ہونے کا عمل سست ضرور ہوا ہے۔ تاہم، ہیلئم اور ہائڈروجن کی کافی مقدار باقی ہے

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں