Friday, 18 January, 2019
گوگل نے نیوز ایپ اَپ ڈیٹ کردی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس بھی شامل

گوگل نے نیوز ایپ اَپ ڈیٹ کردی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس بھی شامل

گوگل کمپنی نے مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے 'گوگل نیوز ایپ' کو اَپ ڈیٹ کر دیا ہے جس سے صارفین کو خبروں کے حصول میں مزید آسانی ہوگی۔

گوگل کمپنی نے گزشتہ ہفتے اپنی آئی او ڈیولپر کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے صارفین کو دنیا بھر کی تمام خبریں فوری طور پر اور باآسانی حاصل ہو سکیں گی کیونکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس صارف کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کرے گی۔

گوگل نیوز ایپ کو اب آئی او ایس صارفین بھی استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے یہ ایپل کے ایپ اسٹور میں بھی دستیاب ہے۔

اَپ ڈیٹڈ نیوز ایپ میں ہیڈ لائنز، فل کوریج، فیورٹس، نیوز اسٹینڈ اور نیوز کاسٹ فیچرز بھی شامل ہیں۔

اب صارفین بذریعہ ہیڈلائنز اس حوالے سے جان سکیں گے کہ دنیا بھر میں کیا اہم ہو رہا ہے، جس میں کاروباری، ٹیکنالوجی اور دیگر خاص خبریں شامل ہوں گی۔

اس کے فُل کوریج فیچر سے صارف کسی بھی خبر کو ہر پہلو سے مکمل طور پر باآسانی جان سکتے ہیں، جس میں خبر کی تمام تفصیلات بیان ہوں گی، اس کے علاوہ اگر کسی اہم شخصیت نے کوئی ٹوئیٹ کی ہو تو وہ بھی خبر میں شامل ہوگی۔

مزید آسانی فراہم کرتے ہوئے اس میں 'فیورٹس' کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارف خبر کو محفوظ کر سکتا ہے تاکہ اگر کسی وجہ سے وہ اسے اُس وقت نہیں پڑھ سکا تو بعد میں فیورٹس میں جا کر اُس خبر کو پڑھ لے۔

دوسری جانب نیوز کاسٹ فیچر اُن تمام خبروں کی جھلکیاں دِکھاتا ہے، جس میں صارف کی دلچسپی ہوتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  86694
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ہیکرز کے پے درپے حملوں کی وجہ سے انتہائی غیر محفوظ ثابت ہوتی جارہی ہے۔ گزشتہ ماہ ستمبر میں فیس بک پر حملے میں 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری ہوا تھا اور کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئے بیان کے مطابق ایک
گوگل نے اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک گوگل پلس کی بندش کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گوگل پلس کو سات سال قبل فیس بک کا مقابلہ کرنے کے لیے 28 جون 2011 میں لانچ کیا گیا تھا تاہم اس کا استعمال نہ ہونے کے برابر رہ گیا تھا۔
انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے کہا ہے کہ اس نے یوٹیوب پر 39 ایسے چینلز کی نشاندہی ہونے کے بعد جن کا تعلق ایرانی حکومت کی سرپرستی میں چلنے والے نشریاتی اداروں سے تھا، انہیں بند کر دیا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ 39 یوٹیوب چینلز کے ساتھ ساتھ 6 بلاگر
اب اس وقت بھی یہ فیچر استعمال کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بی ٹا ٹیسٹ کے لیے ایک نیا واٹس ایپ ورژن 2.18.189 پیش کیا گیا ہے جبکہ وائس کال کا نیا ورژن v2.18.192 ہے۔ اس کا اصل ورژن بعد میں آئے گا اور ابھی ٹیسٹ کے لیے بی ٹا ورژن گوگل پلے اسٹور پر ریلیز کیا گیا ہے۔

مزید خبریں
تحقیق کے مطابق دہی اور کم چکنائی کے حامل پنیر کے استعمال سے ذیابیطس لاحق

مقبول ترین
حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بلاول
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کی ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے دیکھتے دیکھتے شدت اختیار کرلی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج کی زندگی میں ڈرکی کوئی گنجائش نہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج ریٹائر ہورہے ہیں، ان کے اعزاز میں سپریم کورٹ میں ریفرنس

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں