Sunday, 16 June, 2019
ملکی انٹرنیٹ قوانین غیرقانونی سرگرمیاں روکنے میں ناکام

ملکی انٹرنیٹ قوانین غیرقانونی سرگرمیاں روکنے میں ناکام

اسلام آباد۔ پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ملک میں آزادیِ اظہار کے خلاف قدغن، انفرادی فیصلے پر انٹرنیٹ کی معطلی،انٹرنیٹ دنیا سے منسلک سماجی کارکنوں کی گمشدگی کے واقعات سمیت سائبر کرائم اور سائبر آرمی کی تشکیل میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

انٹرنیٹ کے استعمال پر پہلی جامع رپورٹ "انٹرنیٹ لینڈاسکیپ آف پاکستان 2017" میں پیش کردہ سفارشات میں کہا گیا کہ‘تھری جی‘ اور ’فور جی‘ کی فروخت کے بعد انٹرنیٹ رسائی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔‘

مذکورہ رپورٹ بائیٹس فور آل نامی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) نے تیاری کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انٹرنیٹ سے متعلق موجودہ قوانین میں بہتری کی گنجائش ہے اور ڈیجٹل دنیا میں غیر قانونی سرگرمیاں روکنے کے لئے نئے قوانین مرتب کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

انٹرنیٹ سے متصل قوانین کی تشریح اور خود مختارانہ لیگل فریم ورک اور انٹرنیٹ پر ریاستی کنڑول کے نتیجے میں انٹرنیٹ تک رسائی میں مشکلات رہی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سال 2017 انٹرنیٹ تک رسائی کے حوالے سے کئی چینلجز اور مسائل کا سال رہا۔ انٹرنیٹ پر اداروں کی جانب سے سنگین نوعیت کی غیر قانونی عملداری رہی جن میں آزادی اظہارِ رائے پر رکاوٹیں حائل رہیں جبکہ معلومات تک آسانی سے رسائی میں مشکلات اور راز داری کے حقوق بھی مجروح ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پروینشن آف الیکڑونک کرایم ایکٹ 2016 کے سنگین نوعیت کے نتائج سامنے آئے جس میں ریاستی انتظامیہ کی جانب سے متعدد سماجی کارکن اور بلاگرز کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا اس کے علاوہ تفتیشی اداروں نے صحافیوں کو بھی آن لائن سیاسی اظہار پر طلب کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘مذکورہ اقدامات سے سیلف سینرشپ اور سزا سے بے خوفی کا ماحول پیدا ہوا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ شہریوں کی انٹرنیٹ تک رسائی میں اضافہ ہوا اور ساتھ ہی سوشل میڈیا صارف اور سیاسی و سماجی کارکن کی آواز دبانے کے لیے آن لائن کرائم میں ریاستی اور غیر ریاستی عناصر دونوں شامل رہے۔

اس میں کہا گیا کہ ‘ریاستی اور غیر ریاستی عناصر انٹرنیٹ پر اظہار خیال کو کنٹرول کرنے اور ترقی پسند سوچ کو مسخ کرنے کے لیے سائبر آرمیز تشکیل دیتے رہے۔

سائبر آرمیز سچ کو مسخ کرنے یا کسی شخص اور ہم خیال گروپ کی آواز کو دبانے کے لئے منفی مہم اور مشتعل خیالات کو ہوا دیتے رہے جن میں خاص طور پر اقلیت کو زیادہ خطرہ رہا جس میں انہیں دھمکی دینا عام ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  41396
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
جب کوئی کمپنی گوگل جتنی بڑی ہو تو اس کی انتہائی چھوٹی سی غلطی کا نتیجہ بھی توقعات سے بڑھ کر ہوتا ہے اور ایسا ہی کچھ گزشتہ ہفتے جاپان میں ہوا۔ گزشتہ جمعے کو جاپان کے 50 فیصد سے زائد صارفین اُس وقت انٹرنیٹ سے محروم ہوگئے جب گوگل نے غلطی سے مقامی انٹرنیٹ پروٹوکول گیٹ وے کو چھیڑ دیا۔
پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی مستقل نگرانی کیلئے سائبر سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ میں آئی ٹی اور قانونی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
دو امریکی خلا بازوں نے خلائی اسٹیشن آئی ایس ایس کے باہر خلا میں ’چہل قدمی کی ے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چھ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس چہل قدمی کے دوران ان دو میں سے ایک ’ڈاکنگ اڈیپٹر‘ کو خلائی اسٹیشن کے ساتھ جوڑا گیا۔
آپ نے فلموں میں ضرور دیکھا ہوگا کہ ایسی ڈیوائس استعمال کی جاتی ہے جو ایک زبان کو کسی دوسری زبان میں ترجمہ کر دیتی ہے۔ اس طرح اجنبی زبان میں بولے ہوئے مکالمے بھی سمجھے جا سکتے ہیں۔ اگر آپ بھی ایسا تجربہ کرنے کے خواہش مند ہیں تو تیار ہو جائیں

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں