Monday, 21 May, 2018
پی ٹی اے کا ملک میں سوشل میڈیا سائٹس کی بحالی کا حکم

پی ٹی اے کا ملک میں سوشل میڈیا سائٹس کی بحالی کا حکم

اسلام آباد ۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس کی بحالی کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں مذہبی جماعت پر پولیس اور ایف سی کے آپریشن کے فوری بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر پابندی لگادی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر پابندی کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تو وہیں سوشل میڈیا تک رسائی نہ ہونے کے باعث مختلف قیاس آرائیاں اور افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 24 گھنٹے سے زائد کی پابندی کے بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس کی بحالی کا حکم دے دیا۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس بحال کی جارہی ہیں جن میں فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام ، یوٹیوب اور دیگر سائٹس شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  11969
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
واٹس ایپ میں کچھ نئے فیچرز پر کام کیا جارہا ہے، جس میں بلاک کیے گئے کانٹیکٹس کو اَن بلاک اور گروپ میسجز میں پرائیویٹ چیٹ سمیت دیگر فیچرز بھی شامل ہیں
اکستان بھارت اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس جزوی معطلی کے بعد بحال ہوگئی ہے۔ واٹس ایپ کی سروس معطل ہونے سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واٹس ایپ سروس سرور میں خرابی کی وجہ سے دنیا بھر میں متاثر متاثر ہوئی۔
بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے والوں پر بھارت نے بڑا حملہ کر دیا ، بھارتی ہیکرز نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی نمائندہ ویب سائٹ کشمیر میڈیا سروس کو ہیک کرلیا اور اس پر کشمیریوں پر
چین کی ایک فیکٹری میں ایک دو نہیں بلکہ ہزاروں کے قریب ایسے مخصوص فونز کا انکشاف ہوا ہے جو سوشل میڈیا پر اندھا دھند لائکس اور کلک کرکے بعض ایپس، ویب سائٹس اور پوسٹس کو مشہور کرنے کا کام کررہے ہیں۔

مزید خبریں
تحقیق کے مطابق دہی اور کم چکنائی کے حامل پنیر کے استعمال سے ذیابیطس لاحق

مقبول ترین
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندؤں نے ایک اور مسلمان کو گائے کے ذبیحہ کے الزام میں قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساتنا میں انتہا پسند ہندؤں کے ہجوم نے 2 مسلمانوں ریاض خان اور شکیل پر گائے کو ذبح
مشیر خزانہ بلوچستان رقیہ ہاشمی نےساتھی اراکین کے ناروا رویے کے خلاف عہدے سے استعفادے دیا. ذرائع کے مطابق 14مئی کو بجٹ پیش کرنے کی تقریر کے دوران ساتھی اراکین کی جانب سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مشیر خزانہ نے احتجاجاً
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی طالبہ سبیکا کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے والد سے تعزیت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سبیکا پاکستان کی ہونہار طالبہ تھی
دنیا کے پہلے تیرتے ہوئے نیوکلیئر پاور اسٹیشن کی رونمائی گزشتہ روز روس کے شمالی شہر مرمینسک میں ایک شاندار تقریب کے دوران ہوئی جہاں سائبیریا روانگی سے قبل اس میں نیوکلیئر فیول ڈالا جائے گا۔ نیو کلیئر پاور اسٹیشن

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں