Thursday, 24 September, 2020
زوم کے مقابلے میں فیس بک نے بھی ویڈیو کانفرنس سروس متعارف کرادی

زوم کے مقابلے میں فیس بک نے بھی ویڈیو کانفرنس سروس متعارف کرادی

سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ’فیس بک‘ نے ویڈیو کانفرنس ایپ ’زوم‘ کے مقابلے میں ’میسنجر رومز‘ فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خبر رساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ ’فیس بک‘ نے لاک ڈاؤن کے دوران صارفین کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک نیا فیچر ’میسنجر رومز‘ متعارف کرایا ہے، جس میں بہ یک وقت 50 افراد ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں۔ اس سروس کی خاص بات یہ ہے کہ چیٹ میں وہ افراد بھی شامل ہوسکتے ہیں جن کا فیس بک پر اکاؤنٹ نہیں اور نہ ہی میسنجر ہونا ضروری ہے۔

فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے ’اے ایف پی‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’میسنجر رومز‘ کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ موبائل فون پر بھی استعمال کی جا سکتی ہے اور کسی بھی وقت صارفین اپنے دوستوں اور فیملی ممبران سے ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں۔

فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے اے ایف پی کو نئی چیٹ سروس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ایپ کمپیوٹر یا فون پر کھلی رہے گی، ویڈیو چیٹ کی دعوت کا لنک موصول ہونے پر ویڈیو چیٹ میں شامل ہو سکتے ہیں اس طرح کسی اجنبی کے ویڈیو چیٹ کے دوران شامل ہونے کے امکانات صفر ہوجاتے ہیں۔

مارک زکر برگ نے مزید بتایا کہ ویڈیو چیٹ کے لیے ’دعوتی لنک‘ فیس بک یا میسنجر ایپ نہ ہونے کی صورت میں خودبخود براؤزر میں کھل جائے گا اور یوں وہ صارف بھی ویڈیو چیٹ میں شامل ہوجائے گا جس کا فیس بک یا میسنجر اکاؤنٹ نہیں۔

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا ہے جب کہ دفاتر کے بجائے گھر سے کام کرنے کے رجحان میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور ’زوم ایپ‘ کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے جسے دیکھتے ہوئے فیس بک نے بھی ویڈیو چیٹ کانفرنس متعارف کرادی ہے جو آئندہ ہفتے تک صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  40611
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وری دنیا میں کئی مقامات پر اب بھی ذرائع ابلاغ آزاد نہیں اور ان پر کئی طرح کی پابندیاں ہیں جن کی ایک مثال مقبوضہ کشمیر، شام ، شمالی کوریا اور دیگر ممالک میں دیکھی جاسکتی ہے۔
ملٹی میڈیا میسجنگ ایپ سنیپ چیٹ کی جانب سے یہ اقدام عدم تشدد کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ٹویٹر انتظامیہ کی تقلید میں اٹھایا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایسے بیانات کی تشہیر نہیں ہو سکے گی جس میں نسلی تشدد کو ہوا مل سکے۔
اطلاعات ہیں کہ معروف ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب نوجوانوں میں انتہائی مقبول چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی طرز پر پر ایک نیا ویڈیو پلیٹ فارم لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے تجویز دی ہے کہ حکومت پالیسی بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو مقامی سطح پر بلاک کرے یا پی ٹی اے کی تکنیکی صلاحیت بڑھائی جائے۔

مقبول ترین
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تصدیق کردی۔میڈیا کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے میرے ذاتی تعلقات ہیں اور ان سے میری 2 ملاقاتیں ہوئی ہیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ چند ہفتے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ملاقاتیں کیں۔
بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس سے 2 پاکستانی فوجی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے دیوا سیکٹر میں اشتعال انگیزی کا مظاہرہ
مسلم (ن) لیگ کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی۔ مسلم (ن) لیگ کی رہنما مریم نوازنے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی صحت آپریشن کی متقاضی ہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں