Friday, 03 July, 2020
فیس بک کے منافعے میں دوگنا اضافہ

فیس بک کے منافعے میں دوگنا اضافہ

کیلیفورنیا - سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ فیس بک کے مطابق سال 2015 کی چوتھی سہ ماہی میں اسے دوگنا سے زیادہ منافع ہوا ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ دسمبر تک کے تین ماہ میں اس کا خالص منافع 70 کروڑ دس لاکھ ڈالر سے بڑھ کر ایک ارب 56 کروڑ ڈالر ہو گیا ہے۔ فیس بک کے مطابق اس عرصے میں حاصل ہونے والی آمدن کا 80 فیصد موبائل فونز پر اشتہارات سے حاصل ہوا جو کہ گذشتہ برس 69 فیصد تھا۔ فیس بک کی جانب سے منافعے کے اعلان کے بعد نیویارک کے بازارِ حصص میں اس کے شیئرز کی مالیت 8.7 فیصد تک بڑھ گئی۔ فیس بک کی سال بھر کی آمدن 44 فیصد اضافے سے 17.9 ارب ڈالر ہو گئی ہے جس میں خالص منافع 3.7 ارب ڈالر تک ہو سکتا ہے۔ ایم اے ایم پاٹنرز کے تجزیہ کار راب سینڈرسن نے فیس بک کے بڑھتے ہوئے منافعے کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔ ’اس سے اس کی اہمیت واضح ہوتی ہے کہ ہم تشہیری مہم چلانے والوں کو کیا فراہم کرتے ہیں۔ وہ ان کے لیے تقسیم کا بہت ہی کارآمد طریقۂ کار مہیا کر رہے ہیں اور ان کی سہ ماہی کی کاررکردگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بہت اچھی طرح سے کام کر رہا ہے۔‘ فیس بک پر ماہانہ آنے والے ایکٹیو صارفین کی تعداد 14 فیصد اضافے سے تقریباً ایک ارب 60 کروڑ ہو گئی ہے جو کہ گذشتہ برس ایک ارب 44 کروڑ تھی۔ فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ’2015 فیس بک کے لیے بہت ہی بہترین تھا، ہماری کیمونٹی بڑھتی رہے گی اور ہمارا کاروبار ترقی کرتا رہے گا۔‘ وہ اپنی بیٹی کی ولادت کے بعد دو ماہ کی چھٹی سے پیر کو ہی واپس دفتر آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  79686
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وری دنیا میں کئی مقامات پر اب بھی ذرائع ابلاغ آزاد نہیں اور ان پر کئی طرح کی پابندیاں ہیں جن کی ایک مثال مقبوضہ کشمیر، شام ، شمالی کوریا اور دیگر ممالک میں دیکھی جاسکتی ہے۔
ملٹی میڈیا میسجنگ ایپ سنیپ چیٹ کی جانب سے یہ اقدام عدم تشدد کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ٹویٹر انتظامیہ کی تقلید میں اٹھایا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایسے بیانات کی تشہیر نہیں ہو سکے گی جس میں نسلی تشدد کو ہوا مل سکے۔
سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ’فیس بک‘ نے ویڈیو کانفرنس ایپ ’زوم‘ کے مقابلے میں ’میسنجر رومز‘ فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے والوں پر بھارت نے بڑا حملہ کر دیا ، بھارتی ہیکرز نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی نمائندہ ویب سائٹ کشمیر میڈیا سروس کو ہیک کرلیا اور اس پر کشمیریوں پر

مقبول ترین
ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا ہے۔ ارشد ملک کا اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مائنس عمران خان کا مطالبہ غیر جمہوری مطالبہ نہیں۔ حکومت ہٹانے کے لیے کبھی بھی غیر آئینی طریقے کی حمایت نہیں کریں گے۔
تائیوان حکومت کا عجیب و غریب اقدام ،کورونا وائرس میں سفر کے لیے ترسنے والوں کے لیے تائیوان میں ’’جعلی پروازوں‘‘ کا سلسلہ شروع کردیا۔ ابتدائی مرحلے میں اس سفر کے لیے 7 ہزار افراد نے رجوع کیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ قربانی عبادت مقصودہ ہے، اس کا متبادل مالی صدقہ نہیں ہوسکتا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ حالات کو بنیاد بناکر قربانی کے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں