Wednesday, 23 September, 2020
ایپل نے مصدقہ معلومات کیلیےکووڈ-19 ایپ اور سائٹ لانچ کردی

ایپل نے مصدقہ معلومات کیلیےکووڈ-19 ایپ اور سائٹ لانچ کردی

مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کورونا وائرس سے متعلق تصدیق شدہ معلومات کے لیے کووڈ-19 ایپ اور ویب سائٹ متعارف کرادی۔

عالمی وبا کورونا نے جب سے پوری دنیا میں حملہ کیا تب سے ہی سوشل میڈیا پر اس سے متعلق بہت سے جھوٹی معلومات اور افواہیں گردش کر رہی ہیں، ایسے میں اس کے توڑ کے لیے ایپل کمپنی نے بھی کووڈ 19 ایپ اور ویب سائٹ متعارف کرائی ہے جہاں سے صارفین مصدقہ معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ایپ اور سائٹ سی ڈی سی، کورونا وائرس ٹاسک فورس اور ایف ای ایم اے کے اشتراک سے بنائی گئی ہے جس میں صارفین کے لیے احسن طریقے سے آگاہی اور رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔

صارفین ایپل کووڈ-19 کو ایپ اسٹور سے حاصل کر سکتے ہیں جب کہ سائٹ کے لیے https://www.apple.com/covid19/ پر کلک کرسکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایپ اور سائٹ دونوں پر صارفین رابطہ کرکے اپنے سوالات پوچھ سکتے ہیں، اپنی اسکریننگ کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی وائرس سے متعلق اہم معلومات، تحقیق اور مطالعہ بھی جان سکتے ہیں۔

ایپل کمپنی کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ صارفین ایپ اور سائٹ کے ذریعے حقائق سے آگاہ رہیں، اس پر وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام تر احتیاطی تدابیریں بھی تفصیلی بیان کی گئی ہیں۔

ان سب کے علاوہ کمپنی نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ دونوں کو استعمال کرنے کی صورت میں صارفین کے خصوصی ڈیٹا کی حفاظت کی جائے گی جس میں صارف کا نام اور آئی ڈی وغیرہ شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  6178
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ملٹی میڈیا میسجنگ ایپ سنیپ چیٹ کی جانب سے یہ اقدام عدم تشدد کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ٹویٹر انتظامیہ کی تقلید میں اٹھایا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایسے بیانات کی تشہیر نہیں ہو سکے گی جس میں نسلی تشدد کو ہوا مل سکے۔
سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ’فیس بک‘ نے ویڈیو کانفرنس ایپ ’زوم‘ کے مقابلے میں ’میسنجر رومز‘ فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
واٹس ایپ میں کچھ نئے فیچرز پر کام کیا جارہا ہے، جس میں بلاک کیے گئے کانٹیکٹس کو اَن بلاک اور گروپ میسجز میں پرائیویٹ چیٹ سمیت دیگر فیچرز بھی شامل ہیں
اکستان بھارت اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس جزوی معطلی کے بعد بحال ہوگئی ہے۔ واٹس ایپ کی سروس معطل ہونے سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واٹس ایپ سروس سرور میں خرابی کی وجہ سے دنیا بھر میں متاثر متاثر ہوئی۔

مقبول ترین
انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مجرموں رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 264 ، 264 بار سزائے موت سنادی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی جس میں رحمان بولا، زبیر چریا اور رؤف صدیقی
ایران نے کہا ہے کہ امریکا نے روایتی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یک طرفہ طور پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کیں جس پر اُسے فیصلہ کن جواب دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر حسن روحانی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش تھی، عدالتوں اور فوج کو بدنام نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہیں۔ ن لیگ نے ایک بار پھر بھارتی ایجنڈے کو فروغ دیا۔
عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کا ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق نہیں ہے۔ میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں