Wednesday, 23 September, 2020
کھارے پانی سے روشن ہونیوالا لیمپ تیار

کھارے پانی سے روشن ہونیوالا لیمپ تیار

لندن: فلپائن کی خاتون سائنسدان نے بجلی سے محروم غریب علاقوں میں روشنی پہنچانے کے لیے ایک حیرت انگیز لیمپ تیار کیا ہے جو کھارے پانی سے مناسب روشنی فراہم کرسکتا ہے۔ آئسہ مجینو نامی فلپائنی خاتون سائنسدان نے اس ایجاد کا نام سسٹین ایبل آلٹرنیٹو لائٹننگ (سالٹ) رکھا ہے جو خصوصا سمندری علاقوں میں رہنے والے افراد کے لیے ایک موثر ایجاد ثابت ہوسکتی ہے۔ اس انوکھی ایجاد کے تحت اگر سمندری پانی دستیاب نہ ہو تو ایک گلاس پانی میں 2 چمچ نمک ملا کر 8 گھنٹے تک روشنی حاصل کی جاسکتی ہے۔ آئسہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسے بنانے کے لیے انتہائی محنت کی ہے تاکہ کیمیائی کمپاؤنڈ (مرکبات)، تعامل ( ری ایکشن) کو بڑھانے والے عمل انگیز ( کیٹے لسٹ) اور دھاتوں کا درست انتخاب کیا جاسکے اور مطلوبہ روشنی حاصل کی جاسکے۔ اس کے لیے انہوں نے سادہ گیلوانی سیل کا طریقہ آزمایا جس میں نمکین پانی سے بجلی حاصل کی جاتی ہے۔ آئسہ کے مطابق نمکین لیمپ نہ صرف بنانا بہت آسان ہے بلکہ یہ اتنا کم خرچ ہے کہ اسے غریب افراد بھی خرید کر استعمال کرسکتے ہیں، پھر مٹی کے تیل سے روشن ہونے والے چراغوں اور لالٹین سے اندرونی آلودگی اور آگ سے جلنے کا خطرہ موجود ہوتا ہے جب کہ اس ایجاد سے کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا نہیں ہوتی اور اس لیے کاربن فٹ پرنٹس نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ڈاکٹر آئسہ اپنی ایجاد کو مصنوعات کی بجائے ایک سماجی تحریک قرار دیتی ہیں، ان کی ایجاد کی افادیت ثابت ہوچکی ہے اور اسے کئی بین الاقوامی ایوارڈ اور اعزازات مل چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  12312
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
فرانسیس میں پہلے ہی کلاس رومز میں موبائل فونز کے استعمال کی اجازت نہیں مگر اگلے سال سے طالبعلم وقفے، دوپہر کے کھانے یا فارغ وقت میں بھی موبائل استعمال نہیں کرسکیں گے
جاپان میں ہوکائیڈو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ہائیڈروجیل پر مشتمل ایک ایسا ہلکا پھلکا کپڑا تیار کیا ہے جو نہ صرف بے حد لچک دار ہے بلکہ فولاد سے 5 گنا زیادہ مضبوط بھی ہے۔
تعلیمی قابلیت اور سمجھ کو جاننے کا ایک واحد راستہ امتحان ہی ہوتا ہے جس میں مختلف طریقوں سے کسی مضمون پر طالب علم کی گرفت کو جانچا جاتا ہے لیکن اب ایک کمپیوٹر پروگرام طلبا و طالبات کے پڑھنے کے انداز اور پچھلا ریکارڈ دیکھ کر اس کی پیشگوئی کر سکتا
نیشنل تائیوان یونیورسٹی ہسپتال میں دی انفینٹ کرائز ٹرانسلیٹر کے نام سے تیار کی گئی یہ اسمارٹ فون ایپلی کیشن بچوں کی رونے کی چار مختلف آوازوں کو ریکارڈ کر کے ان میں فرق کر سکتی ہے اور پھر ان کا بڑے ڈیٹا بیس سے موازنہ کرتی ہے۔

مقبول ترین
انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مجرموں رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 264 ، 264 بار سزائے موت سنادی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی جس میں رحمان بولا، زبیر چریا اور رؤف صدیقی
ایران نے کہا ہے کہ امریکا نے روایتی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یک طرفہ طور پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کیں جس پر اُسے فیصلہ کن جواب دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر حسن روحانی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش تھی، عدالتوں اور فوج کو بدنام نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہیں۔ ن لیگ نے ایک بار پھر بھارتی ایجنڈے کو فروغ دیا۔
عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کا ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق نہیں ہے۔ میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں