Sunday, 16 June, 2019
برطانوی کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا موبائل فون تیار کرلیا

برطانوی کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا موبائل فون تیار کرلیا

لندن ۔ دورِ جدید میں جہاں دنیا بھر کی موبائل فون کمپنیاں نت نئی ٹیکنالوجی اور فیچرز سے لیس بڑے بڑے اسمارٹ فونز متعارف کروارہی ہیں وہیں ایک برطانوی کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا موبائل فون تیار کرلیا ہے۔ زینکو ٹائینی ٹی 1 نامی اس موبائل فون اس موبائل فون کا سائز کم وبیش انسانی انگوٹھے کے برابر ہے اور اسکا وزن صرف 13گرام ہے جبکہ ا س کی اسکرین کی لمبائی محض 0.47 انچ ہے۔ 

گو کہ انسانی انگوٹھے کے برابر اس موبائل فون میں اسمارٹ فونز والی خصوصیات نہیں پائی جاتیں، تاہم کال اور مسیج سمیت 2G انٹرنیٹ جیسے فیچرز اس موبائل میں موجود ہیں۔ اس موبائل فون کا ٹاک ٹائم 180 منٹ ہے جبکہ اس کی انٹرنل میموری 32 جی بی ہے۔ یہ موبائل فون اگلے ماہ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کی قیمت 50 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  17165
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
برطانیہ میں ایک نجی فرٹیلیٹی کلینک نے اولاد کے خواہشمند جوڑوں کے لیے آئی وی ایف کا ایسا طریقۂ کار متعارف کروایا ہے جس میں جنین تجربہ گاہ میں پنپنے کے بجائے ماں کے رحم میں تولیدی عمل سے گزرتا ہے۔
تعلیمی قابلیت اور سمجھ کو جاننے کا ایک واحد راستہ امتحان ہی ہوتا ہے جس میں مختلف طریقوں سے کسی مضمون پر طالب علم کی گرفت کو جانچا جاتا ہے لیکن اب ایک کمپیوٹر پروگرام طلبا و طالبات کے پڑھنے کے انداز اور پچھلا ریکارڈ دیکھ کر اس کی پیشگوئی کر سکتا
نیشنل تائیوان یونیورسٹی ہسپتال میں دی انفینٹ کرائز ٹرانسلیٹر کے نام سے تیار کی گئی یہ اسمارٹ فون ایپلی کیشن بچوں کی رونے کی چار مختلف آوازوں کو ریکارڈ کر کے ان میں فرق کر سکتی ہے اور پھر ان کا بڑے ڈیٹا بیس سے موازنہ کرتی ہے۔
فلپائن کی خاتون سائنسدان نے بجلی سے محروم غریب علاقوں میں روشنی پہنچانے کے لیے ایک حیرت انگیز لیمپ تیار کیا ہے جو کھارے پانی سے مناسب روشنی فراہم کرسکتا ہے۔ آئسہ مجینو نامی فلپائنی خاتون سائنسدان نے اس ایجاد کا نام سسٹین ایبل آلٹرنیٹو لائٹننگ

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں