Tuesday, 19 November, 2019
گوگل کی معمولی غلطی نے آدھے جاپان کو انٹرنیٹ سے محروم کر دیا

گوگل کی معمولی غلطی نے آدھے جاپان کو انٹرنیٹ سے محروم کر دیا

ٹوکیو ۔ جب کوئی کمپنی گوگل جتنی بڑی ہو تو اس کی انتہائی چھوٹی سی غلطی کا نتیجہ بھی توقعات سے بڑھ کر ہوتا ہے اور ایسا ہی کچھ گزشتہ ہفتے جاپان میں ہوا۔ گزشتہ جمعے کو جاپان کے 50 فیصد سے زائد صارفین اُس وقت انٹرنیٹ سے محروم ہوگئے جب گوگل نے غلطی سے مقامی انٹرنیٹ پروٹوکول گیٹ وے کو چھیڑ دیا۔

اس غلطی کے ساتھ ہی جاپان کے بیشتر حصوں میں انٹرنیٹ ٹریفک مقامی سروسز کی بجائے گوگل کی جانب مڑ گیا۔ گوگل کی معولی سی غلطی کا اثر اتنا بڑا تھا کہ جاپان کی داخلی امور اور کمیونیکشن کی وزارت نے اس معاملے پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ گوگل انٹرنیٹ سروس پروائیڈر نہیں اور وہ نیٹ ٹریفک ری روٹ نہیں کرتا، تو نتیجہ یہ نکلا کہ 50 فیصد سے زائد جاپانی شہری آن لائن سروسز سے محروم ہوگئے۔

ویسے تو گوگل کی غلطی کے بعد انٹرنیٹ صارفین کے لیے آن لائن کنکٹیویٹی ایک گھنٹے کے اندر بحال کردی گئی مگر انٹرنیٹ اسپیڈ کئی دن تک سست روی کا شکار رہی۔

ایسا ہونے کی وجہ سے صنعتیں جیسے آن لائن تجارت اور ٹرانسپورٹیشن سروسز تھم کر رہ گئیں کیونکہ مسافر ٹرینوں کے ٹکٹ خریدنے کے قابل نہیں رہے تھے۔

گوگل نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کی اور ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ 'ہم نے نیٹ ورک میں غلط معلومات کا اندراج کردیا، جس کے نتیجے میں یہ مسئلہ پیدا ہوا'۔

جاپانی وزارت کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ گوگل حادثاتی طور پر ایک مقامی انٹرنیٹ سروس پروائیڈر کے لیے ٹرانزٹ پروائیڈر بن گیا، جس کا اثر تمام نیٹ ورکس پر مرتب ہوا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  43632
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی مستقل نگرانی کیلئے سائبر سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ میں آئی ٹی اور قانونی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
سب میرین کیبل کے متاثر ہونے کی وجہ سے پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی انٹرنیٹ کی رفتار سست ہے ، خاص طورپر آپ پی ٹی سی ایل استعمال کررہے ہیں تو متاثرین میں آپ اکیلے نہیں ۔ پروپاکستانی نامی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کو دنیا سے ملانے والی

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ طاقتور اور کمزور کےلیے الگ قانون کا تاثر ختم کرے۔ ہزارہ موٹروے فیز 2 منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں کنٹینر
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالتے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 4 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی جبکہ عدالت کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکنوں نے دھرنے دے کر سڑکیں بلاک کردیں۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے ’پلان بی‘ کے تحت ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ
وفاقی حکومت اور نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کو درخواست پر سماعت کا اختیار نہیں جبکہ نواز شریف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے پاس کیس سننے کا پورا اختیار ہے۔ عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں