Wednesday, 22 January, 2020
’’کشمیرمیں انٹرنیٹ پرپابندی کا نیا عالمی ریکارڈ‘‘

’’کشمیرمیں انٹرنیٹ پرپابندی کا نیا عالمی ریکارڈ‘‘

سرینگر ۔ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں انٹرنیٹ پر پابندی کا نیاعالمی ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سال 2019 میں دنیا کی طویل ترین اور ریکارڈ ساز انٹرنیٹ قدغن کا ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوا ہے جس کے باعث یوں تو جملہ شعبہ ہائے حیات متاثر ہوئے لیکن صحافیوں، طلبا اور تاجروں کو جن متنوع مسائل و مشکلات سے دوچار ہونا پڑا وہ ان کے تصور سے ہٹ کرہیں اور اپنی جگہ فقیدالمثال بھی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی مرکزی حکومت کی طرف سے پانچ اگست کے جموں کشمیر کو دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی تنسیخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے پیش نظر جموں کشمیر اور لداخ میں انٹرنیٹ خدمات معطل کی گئی تھیں اور جمعہ کو 145 دنوں کے بعد موبائل انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال کی گئی جبکہ جموں میں صرف براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس بحال ہیں اور وادی میں تمام طرح کی انٹرنیٹ سروسز مسلسل معطل ہیں اورفی الوقت زمینی سطح پر صورتحال جوں کی توں ہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  90148
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
جب کوئی کمپنی گوگل جتنی بڑی ہو تو اس کی انتہائی چھوٹی سی غلطی کا نتیجہ بھی توقعات سے بڑھ کر ہوتا ہے اور ایسا ہی کچھ گزشتہ ہفتے جاپان میں ہوا۔ گزشتہ جمعے کو جاپان کے 50 فیصد سے زائد صارفین اُس وقت انٹرنیٹ سے محروم ہوگئے جب گوگل نے غلطی سے مقامی انٹرنیٹ پروٹوکول گیٹ وے کو چھیڑ دیا۔
پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی مستقل نگرانی کیلئے سائبر سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ میں آئی ٹی اور قانونی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
دو امریکی خلا بازوں نے خلائی اسٹیشن آئی ایس ایس کے باہر خلا میں ’چہل قدمی کی ے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چھ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس چہل قدمی کے دوران ان دو میں سے ایک ’ڈاکنگ اڈیپٹر‘ کو خلائی اسٹیشن کے ساتھ جوڑا گیا۔
انڈونیشیا اور بحرالکاہل کے علاقوں میں لاکھوں افراد نے مکمل سورج گرہن کا تجربہ کیا اور اس خطے کے بعض علاقے مکمل تاریکی میں چلے گئے۔ یہ سورج گرہن مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بج کر 19 منٹ (گرینج کے وقت کے مطابق 11 بجکر 19) منٹ پر شروع ہوا

مقبول ترین
ماں۔۔۔۔مجھے معلوم تھا کہ آپ میرے اس عارضی دنیا میں واپس آنے کے لیے کتنی پرجوش تھیں۔۔۔۔۔یہ لیں، آج آپ کی دیرینہ خواہش پوری کیے دے رہی ہوں۔۔۔۔ارے دیرینہ یوں بولا ہے کہ جب سے میرا آپ کا ساتھ چھوٹا، وہ بندھن ٹوٹا جس نے مجھے آپ کی سانسوں کی ڈور سے باندھ رکھا تھا،تب سے محسوس ہونے لگا کہ اب مجھ میں کچھ باقی نہیں رہا۔
وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر ہونے والی اس اہم ملاقات میں امریکی
حکومت اور اپوزیشن نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن ممبران و چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے چیئرپرسن شیریں مزاری کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی
وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم (ورلڈ اکنامک فورم) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس روانہ ہوگئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں