Sunday, 24 March, 2019
150 سال بعد سُپر بلیو بلڈ مون کا نظارہ

150 سال بعد سُپر بلیو بلڈ مون کا نظارہ

اسلام آباد ۔ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں 150 سال بعد سُپر بلیو بلڈ مون یعنی سرخی مائل نارنجی چاند کا نظارہ دیکھا گیا ہے۔سپر بلیو بلڈ مون چودھویں کے عام چاند کے مقابلے میں 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوتا ہے۔ سپر بلیو بلڈ مون کے ایک ساتھ آنے کا یہ واقعہ 151 سال بعد ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن دوپہر 3 بج کر 51 منٹ پر شروع ہوا، کراچی میں سپر بلیو بلڈ مون کا نظارہ 6 بج کر 10 منٹ جبکہ اسلام آباد میں 5 بج کر 32 منٹ سے دیکھا گیا۔ ملک بھر میں مکمل چاند گرہن 5 بج کر 52 منٹ سے شروع ہوا تھا۔

سپر بلیو بلڈ مون چودھویں کے عام چاند کے مقابلے میں 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوتا ہے جسے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ انگریزی مہینے میں 2 بار دکھائی دینے والا چودھویں کا چاند 'بلیو مون' کہلاتا ہے اور ایسے میں چاند کو اگر مکمل گرہن لگ جائے تو اسے 'بلڈ مون' بھی کہا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے 31 جنوری کو طلوع ہونے والا چاند 'سپر بلیو بلڈ مون' تھا، جس کی روشنی سرخی مائل نارنجی ہوتی ہے۔

سپر بلیو بلڈ مون امریکہ، روس، شمال مشرقی یورپ، ایشیا اور آسڑیلیا میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق سپر بلیو بلڈ مون کے ایک ساتھ آنے کا یہ واقعہ 151 سال بعد ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  35721
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
گوگل کے یوٹیوب پلیٹ فارم کی طرز پر اب فیس بک نے بھی ’فیس بُک واچ‘ کے نام سے ویڈیو سروس پیش کردی ہے جسے ایک سال تک تجرباتی طور پر امریکا میں چلایا گیا اور اب پوری دنیا کے لوگ اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ اس کے لیے فیس بک ایپ میں نیچے کی جانب
انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے کہا ہے کہ اس نے یوٹیوب پر 39 ایسے چینلز کی نشاندہی ہونے کے بعد جن کا تعلق ایرانی حکومت کی سرپرستی میں چلنے والے نشریاتی اداروں سے تھا، انہیں بند کر دیا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ 39 یوٹیوب چینلز کے ساتھ ساتھ 6 بلاگر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سائبر ورلڈ میں نیا سنگین میل عبور کرتے ہوئے آفیشل یو ٹیوب چینل لانچ کردیا، اب پاک فوج سے متعلق تازہ ترین ویڈیوز، ملکی اور دفاعی گانے آپ سے صرف ایک کلک کی دوری پر ہونگے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے صارفین لائیو سٹریم ویڈیوز چلا سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے اب لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

مزید خبریں
تحقیق کے مطابق دہی اور کم چکنائی کے حامل پنیر کے استعمال سے ذیابیطس لاحق

مقبول ترین
یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد سمیت دیگر ممالک کی معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزراء، وزرائے اعلی، شوبز ستارے
نیوزی لینڈ کی تاریخ کی بدترین دہشت گردی کے ایک ہفتے بعد نہ صرف سرکاری طور پر اذان نشر کی گئی بلکہ مسجد النور کے سامنے ہیگلے پارک میں نمازِ جمعہ کے اجتماع میں وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے علاوہ ہزاروں غیر مسلم افراد نے بھی شرکت کی۔
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ آزادی کے وقت ملائیشیا غریب ملک تھا۔ آزادی کے وقت طے کیا تھا کہ ملائیشیا ترقی کے مراحل طے کرے گا۔ ہم نے کوریا اور جاپانی لوگوں سے سبق لیا اور کام کیا۔
کراچی کی نیپا چورنگی پر ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے جب کہ ان کے دو گارڈ جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی طور پر اطلاعات تھیں کہ مختلف مقامات پر فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے ہیں لیکن ایس ایس پی گلشن اقبال طاہر

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں