Tuesday, 18 September, 2018
’فیس بک واچ‘ کے نام سے ویڈیو سروس بھی شروع

’فیس بک واچ‘ کے نام سے ویڈیو سروس بھی شروع

کیلیفورنیا ۔ فیس بک نے پوری دنیا میں ’فیس بک واچ‘ کے نام سے ویڈیو سروس متعارف کروادی ہے جس کے ذریعے ویڈیو آن ڈیمانڈ کی طرز پر ٹی وی شوز اور دیگر ویڈیوز دیکھی جاسکیں گی۔

گوگل کے یوٹیوب پلیٹ فارم کی طرز پر اب فیس بک نے بھی ’فیس بُک واچ‘ کے نام سے ویڈیو سروس پیش کردی ہے جسے ایک سال تک تجرباتی طور پر امریکا میں چلایا گیا اور اب پوری دنیا کے لوگ اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ اس کے لیے فیس بک ایپ میں نیچے کی جانب ایک ’پلے‘ بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے جسے آپ آج سے ہی دیکھ سکتے ہیں۔

فیس بک کے ترجمان نے کہا ہے کہ ویڈیو آن ڈیمانڈ سروس آج سے پوری دنیا کےلیے پیش کی جاری ہے۔ اسے یوٹیوب کے متبادل کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔

’فیس بک (اس سروس کے ذریعے) دنیا بھر میں ویڈیو سازوں اور پبلشروں کی دو طرح سے مدد کرنا چاہتی ہے: اول کہ وہ اس طرح کچھ رقم بناسکیں اور دوم یہ دیکھ سکیں کہ ان کی ویڈیوز کس حد تک مؤثر ہیں،‘ فیس بک کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا۔

اس وقت ریڈ ٹیبل ٹاک اور حسن کی صنعت سے وابستہ ہوڈا کیٹان کا ہوڈا بوس شو دکھایا جارہا ہے جبکہ کھیلوں کے مقابلوں میں پی جی اے ٹور اور میجر لیگ بیس بال کے میچز بھی شامل ہیں۔ فیس بک کےمطابق اس کے پانچ کروڑ صارفین نے مہینے میں کم ازکم ایک منٹ تک انہیں ضرور دیکھا ہے۔ اگلے مراحل میں کرسچیانو رونالڈو اور کیتھرین زیٹا جونز کے پروگرام بھی اس سروس کے ذریعے دستیاب ہوں گے۔

فیس بک درمیان میں اشتہارات کے ذریعے معاوضہ کمائے گی جس کا ایک حصہ ویڈیو ساز اداروں کو بھی دیا جائے گا۔ فیس بک نے ویڈیو چینلز کےلیے رقم کمانے کی شرائط میں بہت نرمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لیے ضروری صرف 10 ہزار فالوورز ہوں یا پھر ایک ماہ میں 30 ہزار مرتبہ کسی نے بھی کم ازکم ایک منٹ تک ان کی ویڈیو دیکھی ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  58396
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اب اس وقت بھی یہ فیچر استعمال کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بی ٹا ٹیسٹ کے لیے ایک نیا واٹس ایپ ورژن 2.18.189 پیش کیا گیا ہے جبکہ وائس کال کا نیا ورژن v2.18.192 ہے۔ اس کا اصل ورژن بعد میں آئے گا اور ابھی ٹیسٹ کے لیے بی ٹا ورژن گوگل پلے اسٹور پر ریلیز کیا گیا ہے۔
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک کے پلیٹ فارم سے کسی بھی سیاسی اشتہار سے قبل اسے دینے والے کی تصدیق کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ کسی بھی امیدوار یا عوام کے لیے شائع کیے جانے والے
فیس بک صارفین کےلیے ایک اور بری خبر ہے کہ فیس بک اینڈروئیڈ فونز استعمال کرنے والے صارفین کی فون کالز اور ٹیکسٹ پیغامات کا ڈیٹا بھی جمع کرلیتی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کیمبرج
زوکربرگ نے کہا کہ جو کچھ ہوا اس سے بچنے کے لیے کئی سال پہلے اقدامات کیے تھے مگر اب فیس بک کو ایک قدم آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، اگر ہم عوام کے ڈیٹا کی حفاظت نہیں کر سکتے تو کام چھوڑ دینا چاہیے۔

مزید خبریں
تحقیق کے مطابق دہی اور کم چکنائی کے حامل پنیر کے استعمال سے ذیابیطس لاحق

مقبول ترین
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں روسی طیارہ بحيرہ روم کی ساحلی پٹی سے 35 کلوميٹر دور رڈار سے غائب ہو گيا تھا بعد ازاں طیارے کا ملبہ بحیرہ روم کے نزدیک مل گیا، طیارے میں سوار روسی فوج کے 15 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کردیا۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے زلفی بخاری کی بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے پانی کی کمی اور ڈیمزکی تعمیر سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جبکہ ڈیمزکی تعمیر اورکام کی نگرانی کے لیےعملدرآمد کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔ عدالتِ عظمیٰ کے تفصیلی فیصلے کے مطابق عملدرآمد کمیٹی
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے فنانس بجٹ میں ترامیم پیش کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور متوسط طبقے کو بچانا ہے، بجٹ میں تبدیلی نہ کی گئی تو مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں اور خسارہ 27 سو ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں