Friday, 18 October, 2019
’’ناقص کارکردگی: 277 سکول سربراہان انکوائری کیلئے طلب‘‘

’’ناقص کارکردگی: 277 سکول سربراہان انکوائری کیلئے طلب‘‘
خصوصی رپورٹ: وحید اختر

 

راولپنڈی ۔ محکمہ تعلیم پنجاب سکول ایجوکیشن نے ناقص کارکردگی اور ڈراپ آؤٹ پر راولپنڈی سمیت پنجاب بھر سے277 سکول سربراہان کو انکوائری کیلئے لاہور طلب کر لیا ہے، پیڈا ایکٹ 2006ء کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈی امتحانات میں ناقص نتائج اور سکولوں میں بچوں کے ڈراپ آؤٹ کی وجہ سے بی پی ایس 19اور بی پی ایس 20کے سکولز 94پرنسپلز اور بی پی ایس17وبی پی ایس 18کے 183ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس کو 11دسمبر2017ء بروز پیر صبح 9 بجے گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول فار بوائزوحدت روڈ لاہور میں جامع ریکارڈ کے ہمراہ انکوائری آفیسر کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

ناقص کارکردگی اور ڈراپ آؤٹ پر راولپنڈی سے انکوائری کیلئے طلب کئے جانے والوں میں بی پی ایس 19 کی مسز فلک ناز پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹینچ بھاٹہ ضلع راولپنڈی ، نعیم حیدر پرنسپل گورنمنٹ کوہ نور ہائی سکول راولپنڈی بی پی ایس 19کے محمد گلزار حسین راجہ پرنسپل گورنمنٹ عباسی ہائی سکول آفنڈی کالونی سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی،بی پی ایس 19کے محمد طاہر محمود پرنسپل گورنمنٹ ہایئر سکینڈری سکول بسالی ضلع راولپنڈی،بی پی ایس 19کے اکرام اللہ صفدر پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول ڈی اے وی کالج روڈ راولپنڈی،بی پی ایس 19کے زیارت گل پرنسپل گورنمنٹ ہایئر سکینڈری سکول لتھراڑبالا تحصیل کوٹلی ستیاں ضلع راولپنڈی،بی پی ایس 19کے شوکت علی  نصیرپرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر2سرکلرروڈ راولپنڈی،بی پی ایس 19کے ملک مظفر خان پرنسپل گورنمنٹ کرسچن ہایئر سکینڈری سکول راجہ بازار راولپنڈی،بی پی ایس 19کے خالد محمود قریشی پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول کلر سیداں ضلع راولپنڈی،بی پی ایس 19کے ناظم قمرپرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول کہوٹہ ضلع راولپنڈی اور بی پی ایس 19کے جاوید اقبال اعوان پرنسپل گورنمنٹ مسلم ہایئر سکینڈری سکول نمبر 1سید پورروڈ راولپنڈی شامل ہیں۔

نویں اور دسویں جماعت کے انٹر میڈیٹ بورڈ امتحانات میں ناقص نتائج او ر بچوں کے ڈراپ آؤٹ پر راولپنڈی ،اٹک ،چکوال سمیت پنجاب بھر سے بی پی ایس 17اور بی پی ایس 18کے 183ہیڈ ماسٹرزاور ہیڈ مسٹریس کو بھی انکوائری کیلئے 11دسمبر بروز پیر صبح 9بجے گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول فار بوائزوحدت روڈ لاہور میں جامع ریکارڈ کے ہمراہ انکوائری آفیسر کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے ان میں شفق احمد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول احمدال اٹک،عنایت اللہ خان ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ہارون تحصیل حضرو ضلع اٹک،محمدخالدگورنمنٹ ہائی سکول کوٹ فتح خان اٹک،چراغ حسین شاہ ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول کامرہ کلاں اٹک،صافی حیدر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ محمد علی جناح بوائز ہائی سکول پنڈی گھیب ضلع اٹک،ایم ارشاد راجہ ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول سیدوال تحصیل و ضلع چکوال،حافظ افضل اعوان ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ منگوال چکوال،امیر سلطان ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بشارت چکوال،محمد اشرف آصف ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ( یو. سی )ہائی سکول ڈھڈیال چکوال،سیدہ معصومہ زہرہ نقوی ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈورہ راولپنڈی،فدا حسین ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول عثمان کھٹر(usman khattar)راولپنڈی،حافظ ایم اشرف ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول خرم پراچہ ٹیکسلا ضلع راولپنڈی،شیخ طارق حسین ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ضیاء العلوم ہائی سکول راجہ بازار راولپنڈی اورسعید اعوان ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول پنڈ جتلاں راولپنڈی شامل ہیں۔مذکورہ تمام سکولز سربراہاں کو11 دسمبر بروز پیر صبح 9بجے گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول فار بوائزوحدت روڈ لاہور میں جامع ریکارڈ کے ہمراہ انکوائری آفیسر کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ۔

محکمہ تعلیم پنجاب سکولز نے پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکینڈری فار بوائز وحدت روڈ لاہور سے کہا گیا ہے کہ سکول سربراہان کی انکوائری کے سلسلے میں انکے بیٹھنے اور انکوائری کی سماعت کے دیگر انتظامات کئے جائیں، مشتاق احمد سیال ایڈنشنل ڈی پی آئی(سکینڈری)پنجاب لاہور کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  17067
کوڈ
 
   
مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے اگر فضل الرحمان کے لوگ میرٹ پر ہوئے تو انہیں بھی قرضے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرز نے شرکت کی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں