Tuesday, 10 December, 2019
گردوں کی خریدو فروخت کا غیر قانونی کاروبار

گردوں کی خریدو فروخت کا غیر قانونی کاروبار

اسلام آباد ۔ اسلام آباد پولیس کی رپورٹ میں انکشاف ہواہے کہ پنجاب کے کئی گاؤں ایسے ہیں جہاں لوگوں کا صرف ایک گردہ ہے ، اسلام آباد ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گردوں کی فروخت کا کاروبار جاری ہے ۔ ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کہتے ہیں رجسٹرڈ ادارے گردوں کی فروخت میں ملوث ہیں کارروائی کا اختیار ہی نہیں ۔

گردوں کی غیر قانونی فروخت کے حوالے سے سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کی سماعت ہوئی ۔ 

پنجاب کے کئی گاؤں ایسے ہیں جہاں لوگوں کا صرف ایک گردہ ہے ۔ رجسٹرڈ ادارے گردوں کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہیں ۔ کارروائی کا اختیار نہیں ، ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی پولیس کی رپورٹ میں بڑا انکشاف کیا گیا ۔ 

53 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گردوں کی غیر قانونی فروخت جاری ہے ۔ دھندے میں ملوث رجسٹرڈ اداروں کیخلاف کارروائی صرف ایف آئی اے کر سکتی ہے ۔ گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت روکنے کا آرڈیننس اسلام آباد میں لاگو نہیں ہوتا ۔ 

چیف جسٹس نے کہا کہ اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری بڑا معاشرتی ناسور ہے، گردے دینے والے ڈونر نہیں بلکہ استحصال کا شکار ہیں ۔ 

عدالت نے اٹارنی جنرل ، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ رپورٹ پر تفصیلی جواب جمع کرایا جائے اور گرفتار ملزمان کے خلاف چالان جلد عدالتوں میں پیش کیے جائیں۔ از خود نوٹس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  66339
کوڈ
 
   
مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد وفاقی وزراء نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی مخالفت کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ اور آپریشنل امور پر تبادلہ خيال کیا گیا، اس کے علاوہ کانفرنس میں خطے کی سلامتی
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے، عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔
وزیراعظم عمران خان نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے غیرقانونی الحاق کے خلاف اقدامات کرے۔ وزیراعظم نے بھارتی لوک سبھا میں شہریت سے متعلق قانون سازی قابل

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں