Sunday, 16 June, 2019
ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے ہرا دیا

ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے ہرا دیا

کراچی . تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے یک طرفہ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے شکست دیدی۔ کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے  نقصان پر 203 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز  کے 9 کھلاڑی 60 رنز پر ڈھیر ہو گئے جب کہ ایک کھلاڑی ان فٹ ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کے لیے نہ آ سکا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز چیڈ وک والٹن اور آندرے فلیچر نے کیا۔

آندرے فلیچر نے محمد نواز کو پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر خطرناک عزائم کا اظہار کیا لیکن پہلے ہی اوور کی چوتھی گیند پر محمد نواز نے انہیں محمد آصف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔

محمد عامر نے دوسرے اوور میں پہلے آندرے فلیچر کو حسین طلعت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا اور پھر ایک گیند بعد عامر نے ویسٹ انڈین کپتان جیسن محمد کو بھی حسین طلعت ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔

حسن علی نے پانچویں اوور کی پہلی ہی گیند پر دنیش رامدین کو محمد نواز کے ہاتھوں آؤٹ کرایا، رامدین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہیں اور پوری ٹیم 14 ویں اوور میں 60 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر، محمد نواز اور شعیب ملک نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ حسن علی، شاداب خان اور حسین طلعت کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

قبل ازیں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابراعظم نے کیا جب کہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلا اوور سیموئیل بدری نے کرایا۔

پاکستان کو پہلا نقصان پانچویں اوور میں ہوا جب بابراعظم ریاد ایمرٹ کی گیند پر  17 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

فخر زمان اچھی فارم میں دکھائی دیئے تاہم وہ 8 ویں اوور میں غیر ضروری رن بنانے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 24 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

فخر زمان اور بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد حسین طلعت اور سرفراز احمد نے اننگز کو آگے بڑھایا اور 140 کے مجموعی اسکور پر حسین طلعت 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے 22 گیندوں پر 38 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ شعیب ملک نے بھی 14 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے دھواں دھار  37 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

قبل ازیں مہمان ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان جیسن محمد نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں حسین طلعت اور آصف علی اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی دکھائی دے رہی ہے، کوشش ہو گی کہ 160 سے زائد رنز بنائیں اور پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور بابر اعظم اننگز کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔

میچ دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین کو شٹل بس سروس کے ذریعے پارکنگ ایریاز سے گراؤنڈ تک لایا گیا، شائقین کو سخت سیکیورٹی چیکنگ کے بعد اسٹیڈیم کے اندر داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ 

قبل ازیں مہمان ویسٹ انڈین ٹیم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اسٹیڈیم پہنچایا گیا جہاں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی موجودگی میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی اور دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

شائقین کرکٹ کو 7 بجے تک اسٹیڈیم پہنچنے کی تاکید کی گئی تھی اور اسٹیڈیم کے دروازے 3 بجے سے 7 بجے تک کھلے رکھے گئے تھے۔ 

شائقین کو ٹکٹ کے ساتھ اصل شناختی کارڈ کی کاپی بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی جب کہ موبائل فون اسٹیڈیم کے اندر لے جانے کی اجازت ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے پاور بینک لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

شائقین کرکٹ کو مختص کردہ پارکنگ ایریاز سے گراؤنڈ کے قریب لے جانے کے لئے خصوصی شٹل سروس چلائی گئی۔

شائقین کے لیے یونیورسٹی روڈ پر حکیم سعید گراونڈ، اردو یونیورسٹی گراونڈ اور بیت المکرم مسجد کے سامنے اتوار بازار گراونڈز، ڈالمیا روڈ پر غریب نواز فٹبال گراونڈ جب کہ کشمیر روڈ پر کے ایم سی گراونڈ، کے ڈی اے کلب اور چائنا گراونڈ میں بھی پارکنگز بنائی گئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  3669
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لاہور میں کھیلے جانے والے تینوں میچز کراچی منتقل کردیے گئے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پی سی ایل کے پاکستان میں کھیلے
تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کردیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کیویز کی جانب سے گلین فلپس اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا
محمد عباس کی شاندار بولنگ کے باعث آسٹریلیا کے 9 کھلاڑی دوسری اننگز میں بھی محض 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اور عثمان خواجہ کے دستیاب نہ ہونے کے باعث پاکستان نے میچ جیت لیا۔
ہرارے۔سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے جب کہ دیگر 5 لیفٹیننٹ جنرل کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر معمول کے تبادلے کیے گئے ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں