Wednesday, 21 August, 2019
ویرات کوہلی 6 ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے ٹیسٹ کپتان بن گئے

ویرات کوہلی 6 ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے ٹیسٹ کپتان بن گئے

نئی دہلی ۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سری لنکا کیخلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں مسلسل دوسری ڈبل سنچری بنا کر بطور کپتان 6 ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، اس سے پہلے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز برائن لارا کے پاس تھا جنہوں نے بطور کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں 5 سنچریاں بنا رکھی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق کوہلی اور ریکارڈز میں چولی دامن کا ساتھ دکھائی دیتا ہے۔ کوہلی کا کرکٹ کے تینوں فارمیٹ پر راج قائم ہے۔ سری لنکا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے تینوں میچز میں بھارتی بلے باز اور کپتان ویرات کوہلی نے نہ صرف سنچریوں کی ہیٹرک کی بلکہ انہوں نے بطور کپتان 6 ڈبل سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ سری لنکا کے خلاف دہلی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ویرات کوہلی نے ڈبل سنچری اسکور کی جس کے بعد بطور کپتان کوہلی طویل طرز کی کرکٹ میں 6 ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے تمام 6 ڈبل سنچریاں 18 ماہ میں اسکور کیں اور سری لنکا کے خلاف انہوں نے ایک ہی سیریز میں 2 ڈبل سنچریاں بنائیں ہیں۔ ویرات کوہلی نے 17ماہ کے دوران چھٹی ڈبل سنچری بنائی،بھارتی کپتان کیلنڈر ایئر میں گیارہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے باز بھی بن گئے۔ 

اس سے پہلے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز برائن لارا کے پاس تھا جنہوں نے بطور کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں 5 سنچریاں بنا رکھی تھیں، ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی چار سو ایک رنز کی انفرادی اننگز کے ریکارڈ پر برائن لارا کا قبضہ ہے۔

بھارتی ٹیم کے سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر کو بھی 6 ڈبل سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے لیکن انہوں نے یہ تمام سنچریاں ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے نہیں بنائیں، سابق انڈین بیٹسمین وریندر سہواگ نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ڈبل سنچریاں اور 2 ٹرپل سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

 سری لنکن بیٹسمین کمارسنگاکارا 12ڈبل سنچریوں کےساتھ سرفہرست ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  6423
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی پہلوان محمد انعام نے بھارتی پہلوان سمویر سنگھ کو شکست دے کر سلور میڈل اپنے نام کیا جب ک فری اسٹائل ایونٹ میں پاکستانی پہلوانوں نے چار برانز میڈل حاصل کئے۔
نیوزی لینڈ نے باؤلرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 240 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی۔
برسبین ٹیسٹ کے مین آف دی میچ اسٹیواسمتھ نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے جبکہ لوکیس راہول کی تنزلی نے اظہرعلی کوترقی دلادی ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ بیٹنگ میں چتیش ورپجارا اوربولنگ میں رویندر جڈیجا نے دوسری پوزیشن بحال کرلی ہے۔
میزبان آسٹریلیا نے برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں مہمان انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ کھیل کے پانچویں اور آخری روز میزبان ٹیم کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بین کرافٹ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری
وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے عہدے کی موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کیے جانے کے بعد سے وزیراعظم عمران خان نے شدید تشویش کا اظہار کیا تھا اور وہ کشمیر کے معاملے پر بین الاقوامی برادری سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں