Tuesday, 18 September, 2018
ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کردیا

ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کردیا

کراچی . پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔ ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش شکست دینے کے بعد گرین شرٹس نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی مستحکم کرلی۔

آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم برقرار ہے اور اسے آسٹریلیا کے مقابلے میں 4 ریٹنگ پوائنٹس کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

پاکستان 126 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون ٹیم برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا 126 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت 124 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔


پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن محمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔

آندرے فلیچر 52 اور دنیش رام دین 42 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے دو جبکہ محمد نواز، عثمان شنواری اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 27 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور بابر اعظم نے عمدہ آغاز فراہم کیا۔

فخر زمان اور بابر اعظم نے پہلی وکٹ پر 61 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، 61 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 17 گیندوں پر 40 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کو دوسرا نقصان 113 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب بابر اعظم 51 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد حسین طلعت اور آصف علی نے پاکستان کو مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا۔

پاکستان نے 154 رنز کا ہدف 16.5 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، حسین طلعت 31 اور آصف علی 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، فاسٹ بولر محمد عامر اور حسن علی کو آرام دے کر شاہین شاہ آفریدی اور عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

سیریز گرین شرٹس نے 0-3 سے جیت لی ہے، اگر پاکستان ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش نہ کرتا تو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی پہلی پوزیشن گنوا دیتا اور آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم بن جاتی۔

سیریز کے ابتدائی دو میچز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بالتریب 143 اور 82 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ساتھ کراچی میں 9 سال کے طویل انتظار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آخری انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ 21 سے 25 فروری 2009 (پاکستان بمقابلہ سری لنکا)، آخری ون ڈے 21 جنوری 2009 (پاکستان بمقابلہ سری لنکا)اور واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 20 اپریل 2008 کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  15479
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ہرارے۔سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے یک طرفہ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے شکست دیدی۔ کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی اور ایک بار پھر فتح کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کی طرف
لاہور میں کھیلے گئے تیسرے پلے آف میچ میں پشاور زلمی نے کامران اکمل کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 16 اوورز میں 170 رنز بنائے جس کے جواب میں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔

مقبول ترین
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں روسی طیارہ بحيرہ روم کی ساحلی پٹی سے 35 کلوميٹر دور رڈار سے غائب ہو گيا تھا بعد ازاں طیارے کا ملبہ بحیرہ روم کے نزدیک مل گیا، طیارے میں سوار روسی فوج کے 15 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کردیا۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے زلفی بخاری کی بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے پانی کی کمی اور ڈیمزکی تعمیر سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جبکہ ڈیمزکی تعمیر اورکام کی نگرانی کے لیےعملدرآمد کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔ عدالتِ عظمیٰ کے تفصیلی فیصلے کے مطابق عملدرآمد کمیٹی
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے فنانس بجٹ میں ترامیم پیش کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور متوسط طبقے کو بچانا ہے، بجٹ میں تبدیلی نہ کی گئی تو مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں اور خسارہ 27 سو ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں