Wednesday, 22 August, 2018
ڈوپنگ اسکینڈل، ونٹر اولمپکس 2018 میں روس کی شرکت پر پابندی

ڈوپنگ اسکینڈل، ونٹر اولمپکس 2018 میں روس کی شرکت پر پابندی

لاؤسنی ۔ انٹرنیشنل اولپمک کمیٹی نے ڈوپنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے بعد  آئندہ برس فروری میں جنوبی کوریا میں ہونے والے ونٹر اولمپکس 2018 میں روس کی شرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ روسی اولمپک کمیٹی کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ تاہم ایسے روسی کھلاڑی جو ڈوپنگ میں ملوث نہیں ہیں، انفرادی طور پر مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اولپمک کمیٹی نے روسی اولمپک کمیٹی کو بھی معطل کردیا ہے جبکہ آئندہ برس ہونے والے ونٹر اولمپکس میں شرکت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 2014 میں سرکاری سرپرستی میں ڈوپنگ کا الزام سامنے آنے کے بعد انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا، بعدازاں 17 ماہ کی تحقیقات مکمل ہونے پر اولمپک کمیٹی نے گزشتہ روز روس کے خلاف اپنا فیصلہ سنایا۔

تاہم ایسے روسی کھلاڑی جو ڈوپنگ میں ملوث نہیں ہیں، انفرادی طور پر مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے۔
دوسری جانب اگر روسی ایتھلیٹس نےتمغے جیتے تب بھی میڈل ٹیبل پر روس کے تمغوں کی تعداد صفر رہے گی۔

یہ بھی یاد رہے کہ یکم نومبر سے اب تک 25 روسی ایتھلیٹس پر تاعمر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ملک کو ڈوپنگ اسکینڈل پر ایسی سزا دی گئی ہے، جس سے سوویت یونین دور کے بعد روس کو اسپورٹس کے میدان میں تاریخی بحران کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ ونٹر اولمپکس آئندہ برس فروری میں جنوبی کوریا میں ہونے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  49130
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
فٹ بال ورلڈکپ 2018 کے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو 2-4 سے شکست دے کر عالمی چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔ روس کے شہر ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مجموعی طور پر فرانس کا پلڑا بھاری رہا
بھارت نے پاکستان کوبلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست دیکر ٹائیٹل اپنے نام کر لیا ہے ، بھارت نے 309کا ہدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بھارت کی جانب سنیل رامیش 93،اجے ریڈی 62رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر308رنز بنائے تھے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے آل راﺅنڈر یوسف پٹھان پر ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے باعث 5 ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔ سزا کا اطلاق 15 اگست 2017 سے کیا گیا ہے اور 14 جنوری 2018 کو پابندی ختم ہو جائے گی، تاہم بی سی سی آئی نے بڑودا کرکٹ ایسوسی ایشن کو ہدایت کی ہے
اس لیگ میں شرکت کرنے والے کرنے والے کرکٹرز کو لیگ شروع ہونے سے پہلے 50 فیصد ادائیگی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔

مقبول ترین
وزیر اعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد احسان مانی کو نیا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نامزد کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کے طور
مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سے ڈرو اور کسی کو اس کے ساتھ شریک نہ کرو ٗ تمام انبیاء نے کہا صرف اللہ کی عبادت کرو ٗاسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق اور بہترین سلوک و برتاؤ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی ٹیم نے حلف اٹھالیا، اسد عمر خزانے کے وزیر، شاہ محمود وزیرخارجہ اور فواد چودھری وزیراطلاعات بن گئے، شیخ رشید ریلوے، فروغ نسیم قانون اور پرویز خٹک نے وفاع کی کمان سنبھال لی۔
ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں