Sunday, 05 April, 2020
بنگلا دیش کیخلاف بابر، شان کی سنچری، 109 رنز کی برتری

بنگلا دیش کیخلاف بابر، شان کی سنچری، 109 رنز کی برتری

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی اننگ میں برتری حاصل کرلی ہے۔

ٹیسٹ کے دوسرے دن اوپنر شان مسعود  کی سنچری کے بعد  بابر اعظم نے بھی سنچری اسکور کرلی۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم نے مہمان ٹیم کے 233 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا تو ابتدا میں اوپنر عابد علی بغیر کوئی رنز بنائے ایوجاید کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

جس کے بعد اوپنر شان مسعود کا ساتھ دینے کے لیے کپتان اظہر علی آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے محتاط انداز میں کھیل کو آگے بڑھایا۔

تاہم 93 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان اظہر علی 59 گیندوں پر 34 رنز بنانے کے بعد ابوجاید کی گیند کا ہی شکار بنے۔

اوپنر شان مسعود نے 160 گیندوں پر 100 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے جبکہ بابر اعظم 135 گیندوں پر 100 رنز بنا کر کیریز پر موجود ہیں۔

دونوں بلے بازوں کی شاندار سنچریوں کی بدولت قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کی پہلی اننگ میں بنائے گئے 233 رنز کو 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے اننگز میں برتری حاصل کرلی ہے۔

قومی ٹیم نے پہلی اننگز کے دوران 109 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ بابر اعظم اور شان مسعود نے شاندار سنچریاں داغ دیں۔ بابر اعظم کی ٹیسٹ میں یہ مسلسل تیسری سنچری تھی۔

واضح رہے کہ بابر اعظم گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران آخری روز 102 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ اس سے اگلے ٹیسٹ میچ کے لیے کراچی کا رُخ کیا تھا جہاں انہوں نے پہلی اننگز میں 60 رنز جبکہ دوسری اننگز میں 100 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی۔

قومی ٹیم کی طرف سے سینئرز بیٹسمین اسد شفیق اور بابر اعظم نے شاندار انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا۔ دونوں بیٹسمینوں کے درمیان 137 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔ اس پارٹنرشپ میں بابر اعظم کے حصے میں 75 رنز جبکہ اسد شفیق نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔

 قومی ٹیم نے دوسرے روز پر کھیل کے اختتام پر 342 رنز بنا لیے ہیں، بابر اعظم 143 رنز اور اسد شفیق 60رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پورے دن کے دوران مہمان باؤلرز صرف تین وکٹیں حاصل کر سکے۔

اس سے قبل پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کو ترجیح دی تھی۔ مہمان ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز تمیم اقبال اور سیف حسن نے کیا، بنگال ٹائیگر کا آغاز اچھا نہ تھا، شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں سیف حسن کو پویلین بھیج دیا۔ بیٹسمین دو گیندوں پر صفر رنز بنا کر سلپ میں موجود اسد شفیق کو کیچ دے بیٹھے۔

بنگلا دیش کو دوسرا نقصان تمیم اقبال کی شکل میں اٹھانا پڑا جب اننگز کے دوسرے اوورز میں فاسٹ باؤلر محمد عباس نے حریف سینئر بیٹسمین کو 3 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

ون ڈاؤن بیٹسمین نجم الحسن شانتو اور کپتان مومن الحق نے اس دوران سکور کو آگے بڑھایا، دونوں کے درمیان ففٹی رنز کی شراکت داری بھی بنی۔ تاہم شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حریف کپتان 59 گیندوں پر 30 رنز بنا کر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔

95 کے مجموعی سکور پر نجم الحسن شانتو 110 گیندوں پر 44 رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بن گئے، وکٹ کے عقب میں محمد رضوان نے کیچ تھاما۔

سینئر بیٹسمین محمود اللہ اور محمد مٹھن نے اننگز کا سکور آگے بڑھایا، اس دوران دونوں بیٹسمینوں نے چند خوبصورت شارٹس کھیلے تاہم محمود اللہ 25 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گئے، سلپ میں موجود اسد شفیق نے شاندار کیچ تھاما۔

محمد مٹھن اور لٹن داس نے بھی مزاحمتی اننگز کھیلی اور کچھوے کی طرح چال چلتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا ۔ دونوں کے درمیان ففٹی رنز کی بھی پارٹنر شپ بنی۔ لٹن داس 46 گیندوں پر 33 رنز بنا کر پارٹ ٹائم فاسٹ باؤلر حارث سہیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

تیج الاسلام اور محمد مٹھن کے درمیان بھی ففٹی رنز کی شراکت داری بنی، دونوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا، تاہم تیج الاسلام حارث سہیل کی گیند پر یاسر شاہ کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 72 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ روبیل حسین ایک رن بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

233 کے مجموعی سکور پر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے مزاحمتی اننگز کھیلنے والے بیٹسمین محمد مٹھن کو پویلین بھیجا، مہمان بیٹسمین نے 140 گیندوں پر 63 رنز کی باری کھیلی، وکٹ کے عقب میں محمد رضوان نے کیچ تھاما۔

ابو جائید صفر پر رن آؤٹ ہوئے، عبادت حسین صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ مہمان ٹیم 233 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ قومی ٹیم کی طرف سے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے چار شکار کیے جبکہ محمد عباس، حارث سہیل نے 2.2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

بنگلا دیش کیخلاف بابر، شان کی سنچری، 109 رنز کی برتری
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  30086
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
آئی سی سی, انڈر 19 ورلڈ کپ, پاکستان کرکٹ ٹیم, ساؤتھ افریقا, کپتان, روحیل نذیر, اسکواڈ, کھلاڑی, کنڈیشن, ہم آہنگ,
پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ڈبلن کے مالا ہائیڈ سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 47 اوورز میں آئرلینڈ کو جیت
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کے دوران سخت سکیورٹی میں قومی ٹیم کی حیثیت ایک قیدی جیسی ہو گی۔ بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کو ملنے والی دھمکیوں پر سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے کہا ہے
بھارتی کرکٹر بھی انتہا پسندوں کے تعصب کا شکار ہو گئے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تعصب کو ہوا دینے میں انتہا پسندوں نے بھارتی کرکٹر اور فاسٹ باؤلر محمد شامی کے اہلخانہ کو گائے ذبح کرنے کے الزام پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں ہیں۔

مزید خبریں
کورونا وائرس پاکستان ہی نہیں ہی دنیا بھر میں اپنی پوری بدصورتی کے ساتھ متحرک ہے ، تشویشناک یہ ہےاس عالمی وباء کے نتیجے میں ہمارے ہاں اموات کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا،
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر قیمت پر اپنے عوام اور ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مناسبت سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام کے خارجی اور داخلی راستوں کو بند
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے سرحد کھولنے کی درخواست کی گئی تھی۔ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں