Sunday, 16 June, 2019
جاپان سے ناکامی کا اب تک یقین نہیں آرہا، ہاکی کپتان

جاپان سے ناکامی کا اب تک یقین نہیں آرہا، ہاکی کپتان

کراچی ۔  قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں جاپان سے شکست پر وہ سخت افسردہ ہیں، ان کو اب تک اس ناکامی پر یقین نہیں آرہا۔

رضوان سینئر نے ہالینڈ سے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ شکست کے بعد کھلاڑیوں کی کمٹمنٹ پر جو سوالات اٹھائے گئے ان پر انھیں بہت دکھ ہے کیونکہ کوئی بھی جان بوجھ کر ہارنے کے لیے میدان میں نہیں اترتا، جتنا کسی بھی دوسرے شخص کو پاکستانی ٹیم کی شکست پر دکھ ہے اس سے کہیں زیادہ دکھ کھلاڑیوں کو ہے۔ ہم نے کراچی کی گرمی اور حبس میں سخت ٹریننگ کے بعد ہم پورے جذبے کے ساتھ ایشین گیمز میں شریک ہوئے تھے۔

انھوں نے کہاکہ ایونٹ میں بھارت کی شکست کے بعد کھلاڑی ذہنی طور پر مطمئن ہوگئے تھے، کیونکہ بھارت کا میچ ہم سے پہلے تھا اور ان کی ناکامی کے بعد ہمیں یقین تھا کہ ٹائٹل حاصل کرنے میں سرخرو ہوں گے، ہم نے پہلا کوارٹر اسٹارٹ کیا جو اتنا اچھا نہیں تھا، ہم پر ایک گول شارٹ کارنر پر ہوگیا، دوسرے کوارٹر میں ہمیں مواقع ملے جن سے ہم فائدہ نہیں اٹھاسکے۔ ہم نے میچ برابر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ہم کامیاب نہیں ہوسکے۔
کپتان رضوان سینئر ایشین گیمز کے بعد ڈچ ہاکی لیگ کھیلنے ہالینڈ پہنچے ہیں جہاں وہ سات سال سے اورنج روڈ کلب کی نمائندگی کررہے ہیں۔ یہ ٹیم لگاتار تین بار ڈچ لیگ جیتنے کے علاوہ ایک مرتبہ یورپین لیگ کی فاتح بھی بنی ہے۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں جاپان کے خلاف شکست کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد نے کہا تھا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ٹیم کیوں جذبے کے بغیر کھیلی، کھلاڑیوں میں نہ سخت محنت نظر آئی اور نہ ہی ٹیم متحد ہو کر کوشش کرتی نظر آئی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ نوید عالم نے بھی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انھوں نے کہا کہ فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو تمام سہولتیں فراہم کیں لیکن ان کھلاڑیوں کو یہ احساس نہیں ہوا کہ جاپان سے میچ ہار کر ہم گولڈ میڈل سے دور ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ منیجر کی جانب سے امپائرنگ کو مورد الزام ٹھہرا دینے سے پاکستان کی ہاکی کو نقصان پہنچا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  61221
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارحانہ انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس سرفراز احمد جیسا کپتان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیئے کہ وہ سرفراز احمد کو آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کرنے کا اعلان کر دے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کا دباؤ ختم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے وہ اب زیادہْ کھل کر کرکٹ کھیل رہے ہیں اور انھیں کرکٹ کھیلنے کا پہلے سے زیادہ مزا آ رہا ہے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہارون رشید نے سابق ٹیسٹ کپتان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بولراور بیٹسمینوں کو ہر قسم کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار رہنا چاہیے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں محمد حفیظ اور اظہر علی کے فٹنس ٹیسٹ پہلے ہو چکے ہیں اور دونوں کھلاڑی اس وقت قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے جب کہ دیگر 5 لیفٹیننٹ جنرل کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر معمول کے تبادلے کیے گئے ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں