Thursday, 09 July, 2020
رونالڈو نے پانچویں بار ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ جیت لیا

رونالڈو نے پانچویں بار ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ جیت لیا

پیرس۔ پرتگال اور ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے حریف بارسلونا کے کھلاڑی لیونل میسی کو شکست دے کر سال کے بہترین کھلاڑی کا 'بیلن ڈی اور' ایوارڈ پانچویں بار جیت لیا ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو کو سال کا بہترین فٹ بالر کا ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ فرانس میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں دیا گیا۔ 

کرسٹیانو رونالڈو نے 5ویں مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا اور اس طرح انہوں نے لیونل میسی کا سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنےکا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ رونالڈو سنہ 2008، 2013، 2014 اور 2016 میں بھی یہ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ رونالڈو نے گذشتہ سیزن میں اپنے کلب ریئل میڈرڈ کو چیمپیئنز لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ سنہ 2016 میں پرتگال کو یورو کپ جتوانے کے بعد رنالڈو نے ریئل میڈرڈ کی جانب سے 42 گول کیے۔ انھوں نے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں دو گول کیے تھے۔

کرسٹیانو رونالڈو جہاں سال کے بہترین فٹ بالرقرار پائے وہیں ارجنٹینا کے لیونل میسی دوسرے جبکہ رواں سال بارسلونا سے پیرس سینٹ جرمین کلب میں منتقل ہونے والے دنیا کے مہنگے ترین برازیلین کھلاڑی نیمار تیسرے نمبر پر رہے۔ ایوارڈ کی تقریب پیرس کے مشہور مقام ایفل ٹاور پر منعقد کی گئی، جہاں سابق فرانسیسی کھلاڑی ڈیوڈ جینولا نے رونالڈو کو ایوارڈ دیا۔

فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے مشہور زمانہ ایفل ٹاور میں منعقدہ تقریب میں یہ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد رنالڈ کا کہنا تھا ’ یہ وہ کچھ ہے جسے میں ہر سال دیکھنا چاہتا ہوں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ میں ریئل میڈرڈ کے اپنے ساتھیوں کا شکریہ اور میں تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنھوں نے اس سطح تک آنے تک میری مدد کی۔ رونالڈو نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے دوستوں، اہلخانہ، ساتھیوں اور کوچز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

بیلن ڈی او ایوارڈ کا آغاز 1956 میں کیا گیا تھا، 2010 سے 2015 کے دوران اس ایوارڈ کے سلسلے میں فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا بھی شراکت دار رہی، تاہم بعدازاں یہ پھر سے خودمختار ہوگئے اور اب اس ایوارڈ میں کسی کی شراکت داری نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  60109
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ عمر اکمل پر تاحیات پابندی لگنی چاہیے تھی، اخباری نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو سزا تو ملنی ہی تھی،البتہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ یہ سلسلہ رکنے والا نہیں،
رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کی خاطر آئی سی سی ممکنہ آپشنز کی تلاش میں سرگرداں ہے اور گورننگ باڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کے متعلق حتمی فیصلہ کسی مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی حمایت کرنے کی وجہ سے ہربھجن سنگھ پر بھارت میں ہونے والی تنقید پر سابق بھارتی کرکٹر کی اہلیہ گیتا بسرا بھی بول پڑیں۔
ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنا نیا گانا جاری کر دیا ہے۔

مزید خبریں
سید منور حسن مسلم امہ کا اثاثہ و سرمایہ تھے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہو سکے گا۔
کورونا وائرس پاکستان ہی نہیں ہی دنیا بھر میں اپنی پوری بدصورتی کے ساتھ متحرک ہے ، تشویشناک یہ ہےاس عالمی وباء کے نتیجے میں ہمارے ہاں اموات کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا،
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔

مقبول ترین
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں تینوں ملکوں نے دہشتگرد مزاحمتی تحریک کے دوبارہ اٹھنے سے بچنے کےلئے افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے منظم، ذمہ دار اور حالات پر مبنی انخلا پر زور دیا۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کو محفوظ بنانے کےلیے سونے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت
سپریم کورٹ نے کرپشن کے مقدمات جلد نمٹانے اور نیب ریفرنسز کے فیصلوں کیلئے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں لاکھڑا کول مائننگ پاور پلانٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔
ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں طے شدہ ضابطہ کار (ایس او پیز) کے ساتھ کھولنے پر اتفاق ہوگیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں