Thursday, 19 July, 2018
نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کوشکست دیدی

نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کوشکست دیدی

نیلسن ۔ میزبان نیوزی لینڈ نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیلسن میں کھیلے جانیوالے میچ میں پاکستان کو دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 25 اوورز میں 150 رنز کا ہدف ملا جو اس نے دو وکٹوں پر پورا کر لیا۔ کیویز کی جانب سے مارٹن گپٹل نے 86 ناٹ آئوٹ اور روس ٹیلر نے بھی 45 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ہے، نیلسن کے سیکسٹن اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 246 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کا ٹاپ آرڈر دوسرے ون ڈے میں بھی ناکام نظر آیا اور اظہر علی 6، امام الحق 2، بابر اعظم10 رنز کپتان سرفراز احمد 3 اور فہیم اشرف 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ جبکہ محمد حفیظ 60 ، شاداب خان 52 ، حسن علی 51 اور شعیب ملک 27 کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد حفیظ نے ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 6 ہزار رنز بنانے والے 10ویں پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

 247 رنز ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز بھی اچھا نہ تھا۔ اس کے اوپنر کولن منرو صفر رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے، وہ پہلے اوور میں محمد عامر کا شکار بنے۔ جبکہ کیویز کپتان کین ولیم سن فہیم اشرف کی بال پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ بارش کے آغاز تک کیویز ٹیم 64 رنز بنا پائی جبکہ اس کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ تاہم بارش کے باعث کیویز کی اننگز 25 اوورز تک محدود کرکے اسے 151 رنز کا نیا ہدف دیا گیا، جو اس نے 24 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 7 گیندیں قبل پورا کر لیا اور پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکرپانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ کیویز کی جانب سے مارٹن گپٹل نے 86 ناٹ آئوٹ اور روس ٹیلر نے بھی 45 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے ۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور محمد عامر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ 

 مارٹن گپٹل کو 86 ناٹ آئوٹ کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  11011
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ہرارے۔سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے یک طرفہ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے شکست دیدی۔ کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی اور ایک بار پھر فتح کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کی طرف
لاہور میں کھیلے گئے تیسرے پلے آف میچ میں پشاور زلمی نے کامران اکمل کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 16 اوورز میں 170 رنز بنائے جس کے جواب میں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔

مقبول ترین
سینیٹ قائمہ کمیٹی میں بریفنگ دیتے ہوئے نمائندہ جی ایچ کیو نے بتایا پاک فوج کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، آرمی صرف امن اومان کی صورتحال بہتر رکھنے کے لئے کام کر رہی ہے، آرمڈ فورسز ہمیشہ سول اداروں کو سپورٹ دیتی رہی ہے۔
اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف اورمریم نواز کی ان کے وکلا سے ملاقات منسوخ کردی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق نوازشریف اورمریم نواز کا آج اڈیالہ جیل میں چھٹا روزہے جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو جیل کا مکین ہوئے 11 دن ہوگئے۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختون خوا میں انتخابی امیدواروں پر دہشت گردانہ حملوں سے پاکستان خوفزدہ ہونے والا نہیں ملک میں جمہوری انتخابی عمل جاری رہے گا۔
ترکی کی حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد لگائی جانے والی ایمرجنسی دو سال بعد ختم کردی۔ 15 جولائی 2016 کو ترک فوج کے ایک دھڑے نے صدر رجب طیب اردوان کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی جو ناکام ہوگئی تھی۔ اس بغاوت میں فوجیوں سمیت تقریب

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں