Friday, 22 June, 2018
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

دبئی ۔ پاکستان سپر لیگ تھری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 67 رنز سے شکست دے دی۔ 

پاکستان سپر لیگ تھری کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شین واٹسن اور کیون پیٹرسن کی شاندار بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 180 رنز بنائے جس کے جواب میں کراچی کنگز مقررہ اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 113 رنز ہی بناسکے۔

کراچی کنگز کی جانب سے اس بار شاہد آفریدی کو اوپننگ کے لیے بھیجا گیا لیکن ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی وہ 5 گیندوں پر ایک رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ دوسرے اوپننگ بلے باز جوئے ڈینلی بھی صرف ایک رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے۔

تیسرے نمبر پر آنے والے بلے باز کولنگ انگرام بھی صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ روی بوپارا بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم نے مزاحمت کی بھرپور کوشش کی اور کچھ دیر وکٹ پر موجود رہے لیکن ان کی ہمت بھی 32 رنز پر جواب دے گئی۔

کپتان عماد وسیم نے خود اوپر آنے کا فیصلہ کیا لیکن اتنے بڑے اسکور کو دیکھ کر ان کی اننگز بھی 35 رنز تک محدود رہی اور ڈیوڈ ویزا بھی صرف 5 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے جب کہ محمد رضوان 26 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔  کوئٹہ کی جانب سے اسد شفیق اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 60 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا تاہم اسد شفیق لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 16 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے، انہیں شاہد آفریدی نے پویلین واپس بھیجا۔

کیون پیٹرسن تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور واٹسن کے ساتھ ملکر 86 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اس دوران پیٹرسن نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی لیکن وہ اپنی اننگز کو مزید آگے نہ بڑھاسکے اور 51 رنز پر عثمان خان کا شکار بن گئے۔

شین واٹس آج بھرپور فارم میں دکھائی دیے اور انہوں نے ریلی روسوو کے ساتھ بھی شراکت قائم کرنے کی کوشش کیلیکن محمد عامر نے روسوو کو 13 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا تاہم واٹسن وکٹ پر ڈٹے رہے اور 6 چھکوں، 5 چوکوں کی مدد سے 58 گیندوں پر 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  77279
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
لیوک رونکی کی پاکستان سپر لیگ میں تیز ترین نصف سنچری کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 153 رنز بنائے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے
پی ایس ایل تھری کے سلسلے میں شارجہ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے درمیان کھیلا جانیوالا میچ ٹائی ہونے کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، سپر اوور میں لاہور قلندر نے 15 رنز سکور کئے جو ناکافی ثابت ہوئے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارحانہ انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس سرفراز احمد جیسا کپتان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیئے کہ وہ سرفراز احمد کو آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کرنے کا اعلان کر دے۔
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 27 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنا مسلسل تیسرا میچ جیت لیا ہے۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 159 رنز اسکور کئے جس کے جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 19ویں اوور میں 132 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔

مقبول ترین
گڈانی میں سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچے کو بے ہوشی کی حالت میں جبکہ باقی 10 افراد کو صحیح سلامت ریسکیو کرلیا گیا۔
اب اس وقت بھی یہ فیچر استعمال کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بی ٹا ٹیسٹ کے لیے ایک نیا واٹس ایپ ورژن 2.18.189 پیش کیا گیا ہے جبکہ وائس کال کا نیا ورژن v2.18.192 ہے۔ اس کا اصل ورژن بعد میں آئے گا اور ابھی ٹیسٹ کے لیے بی ٹا ورژن گوگل پلے اسٹور پر ریلیز کیا گیا ہے۔
گلوبل آئل اینڈ گیس ڈسکوریز ریویو 2017 کی رپورٹ کے مطابق سال 2017 کی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان نے تیل و گیس کے 2 بڑے ذخائر دریافت کیے ہیں جبکہ سال کے آخری 3 ماہ کے دوران تیل و گیس کے 4 مزید نئے ذخائر دریافت کیے۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قابض بھارتی فوج نے محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران رہائشی علاقے میں فائرنگ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں