Thursday, 19 July, 2018
ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی، یوسف پٹھان پر 5 ماہ کی پابندی

ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی، یوسف پٹھان پر 5 ماہ کی پابندی

نئی دہلی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آل راﺅنڈر یوسف پٹھان پر ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے باعث 5 ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔ سزا کا اطلاق 15 اگست 2017 سے کیا گیا ہے اور 14 جنوری 2018 کو پابندی ختم ہو جائے گی، تاہم بی سی سی آئی نے بڑودا کرکٹ ایسوسی ایشن کو ہدایت کی ہے کہ آل راﺅنڈر کو رانچی ٹرافی کے لیے اسکواڈ میں منتخب نہ کیا جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے آل راﺅنڈر یوسف پٹھان پر ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے باعث 5 ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔ سزا کا اطلاق 15 اگست 2017 سے کیا گیا ہے اور 14 جنوری 2018 کو پابندی ختم ہو جائے گی، تاہم بی سی سی آئی نے بڑودا کرکٹ ایسوسی ایشن کو ہدایت کی ہے کہ آل راﺅنڈر کو رانچی ٹرافی کے لیے اسکواڈ میں منتخب نہ کیا جائے۔

16 مارچ 2017 کو نئی دلی میں ہونے والے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے دوران یوسف پٹھان نے اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹنگ پروگرام کے تحت ٹیسٹ دیا، نمونے کی جانچ سے پتہ چلا کہ انہوں نے ممنوعہ مادہ کا استعمال کیا ہے، 27 اکتوبر کو ان پر الزام عائد کیا گیا جس کے بعد انہیں عبوری طور پر معطل کر دیا گیا تھا، آل راﺅنڈر نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ گلے میں انفیکشن کے دوران غلطی سے وہ دوا دے دی گئی جس میں ممنوعہ مادہ موجود تھا، ایسا جسمانی طاقت بڑھانے کیلیے نہیں کیا گیا، سب انجانے میں ہوا۔

بی سی سی آئی کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے بعد آل راﺅنڈر کے موقف کو درست تسلیم کر لیا گیا ہے، انہوں نے ممنوعہ مادہ کا غیرارادی طور پر استعمال کیا تھا جو کھانسی کے شربت میں عمومی طور پر پایا جاتا ہے، چونکہ کرکٹر نے فوری طور پر اپنی غلطی تسلیم کر لی تھی اور نمونوں کے نتائج آنے میں بھی تاخیر ہوئی اس لیے ان پر سزا کا اطلاق 15 اگست 2017 سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یوسف پٹھان 2008 سے 2012 کے دوران 57 ون ڈے، 22 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں جب کہ انہوں نے پاکستان کے خلاف پہلا ون ڈے میچ 2008 میں ڈھاکا میں کھیلا تھا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  59442
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
انٹرنیشنل اولپمک کمیٹی نے ڈوپنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے بعد آئندہ برس فروری میں جنوبی کوریا میں ہونے والے ونٹر اولمپکس 2018 میں روس کی شرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ روسی اولمپک کمیٹی کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ تاہم ایسے روسی کھلاڑی جو ڈوپنگ میں ملوث نہیں ہیں،
پاکستان سپر لیگ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیاہے۔ مبینہ طور پر قومی کرکٹر ناصر جمشید اور بکی یوسف کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ادھر نیشنل بینک انتظامیہ نے بھی کرکٹر ناصر جمشید کو معطل کردیا ہے۔ بینک انتظامیہ کے مطابق پی سی بی کا فیصلہ آنے پر مزید ایکشن لیا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز کے اسٹار ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈ آندرے رسل کی ڈوپنگ کیس میں قسمت کا فیصلہ 31 جنوری کو متوقع ہے جہاں اسٹار آل راؤنڈر پر دو سال پابندی کا خدشہ ہے۔
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے کپتان فیف ڈوپلیسی کےخلاف بال ٹیمپرنگ کے الزام کو مضحکہ خیز اور ایک مذاق قرار دےدیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کے تجربہ بلے باز ہاشم آملہ کی سربراہی میں پوری ٹیم اور ٹیم انتظامیہ نے فیف ڈوپلیسی کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔

مقبول ترین
سینیٹ قائمہ کمیٹی میں بریفنگ دیتے ہوئے نمائندہ جی ایچ کیو نے بتایا پاک فوج کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، آرمی صرف امن اومان کی صورتحال بہتر رکھنے کے لئے کام کر رہی ہے، آرمڈ فورسز ہمیشہ سول اداروں کو سپورٹ دیتی رہی ہے۔
اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف اورمریم نواز کی ان کے وکلا سے ملاقات منسوخ کردی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق نوازشریف اورمریم نواز کا آج اڈیالہ جیل میں چھٹا روزہے جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو جیل کا مکین ہوئے 11 دن ہوگئے۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختون خوا میں انتخابی امیدواروں پر دہشت گردانہ حملوں سے پاکستان خوفزدہ ہونے والا نہیں ملک میں جمہوری انتخابی عمل جاری رہے گا۔
ترکی کی حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد لگائی جانے والی ایمرجنسی دو سال بعد ختم کردی۔ 15 جولائی 2016 کو ترک فوج کے ایک دھڑے نے صدر رجب طیب اردوان کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی جو ناکام ہوگئی تھی۔ اس بغاوت میں فوجیوں سمیت تقریب

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں