Tuesday, 18 September, 2018
زلمی کو شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ نے میدان مار لیا

زلمی کو شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ نے میدان مار لیا

دبئی ۔ 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زلمی کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹٰیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز ہی بنا سکی، اس فتح کے ساتھ ہی اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹ ٹیبل پر پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔

زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور آنڈرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 22 کے انفرادی اسکور پر کامران سمت پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز آنڈرے فیلچر تھے جو سمیت پٹیل کی گیند پر فہیم اشرف کو کیچ دے بیٹھے۔ اگلی ہی گیند پر پٹیل نے ڈوئن اسمتھ کو بھی آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی۔ خوش دل شاہ اگلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین تھے جو شاداب خان کی گیند پر حسین طلعت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ جس کے بعد زلمی کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتیں رہیں اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 156 رنز ہی بنا سکی۔

اسلام آباد کی جانب سے سمت پٹیل نے چار جبکہ پی ایس ایل تھری میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ظفر گوہر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 39 کے مجموعی سکور پر گری جب لیوک رونکی 27 رنز بنا کر وہاب ریاض کی بال پر آؤٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ 100 کے مجموعی سکور پر گری جب وہاب ریاض نے حسین طلعت کو 29 رنز پر بولڈ کر دیا اور اس کے بعد شاداب خان بیٹنگ کے لیے آئے لیکن اپنا کھاتہ کھولے بغیر صفر پر رن آؤٹ ہو گئے۔ آصف علی نے صرف 24 گیندوں پر 45 رنز بنائے، انھیں وہاب ریاض نے ایک عمدہ یارکر پر بولڈ کیا۔ ڈومنی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 بالز پر 73 رنز سکور کیے۔ اننگز کے اختتام تک یونائیٹڈ کا سکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز تھا۔ زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  75790
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان سپر لیگ تھری کے پلے آف مرحلے کے پہلے کوالیفائنگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹ سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
پاکستان سپر لیگ تھری کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شین واٹسن اور کیون پیٹرسن کی شاندار بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 180 رنز بنائے جس کے
لیوک رونکی کی پاکستان سپر لیگ میں تیز ترین نصف سنچری کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 153 رنز بنائے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے
پی ایس ایل تھری کے سلسلے میں شارجہ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے درمیان کھیلا جانیوالا میچ ٹائی ہونے کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، سپر اوور میں لاہور قلندر نے 15 رنز سکور کئے جو ناکافی ثابت ہوئے

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔

مقبول ترین
سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں جاری این آر او کیس میں اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے حکم کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میری اہلیہ بے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں روسی طیارہ بحيرہ روم کی ساحلی پٹی سے 35 کلوميٹر دور رڈار سے غائب ہو گيا تھا بعد ازاں طیارے کا ملبہ بحیرہ روم کے نزدیک مل گیا، طیارے میں سوار روسی فوج کے 15 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کردیا۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے زلفی بخاری کی بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے پانی کی کمی اور ڈیمزکی تعمیر سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جبکہ ڈیمزکی تعمیر اورکام کی نگرانی کے لیےعملدرآمد کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔ عدالتِ عظمیٰ کے تفصیلی فیصلے کے مطابق عملدرآمد کمیٹی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں