Monday, 03 August, 2020
بین ڈنک چھکے ہی کیوں مارتے ہیں؟ بین ڈنک نے راز بتا دیا

بین ڈنک چھکے ہی کیوں مارتے ہیں؟ بین ڈنک نے راز بتا دیا

‏پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں اس وقت لاہور قلندرز کے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹسمین بین ڈنک کے چھکوں کا چرچا ہے۔

بین ڈنک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف دس چھکوں کے ساتھ ریکارڈ قائم کیا تو پھر کراچی کنگز کے خلاف میچ میں بارہ چھکوں کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کر دیا، بین ڈنک نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چھکے مارنے کے راز کے بارے میں بتا دیا ہے۔

بین ڈنک کا کہنا ہے کہ انہیں چھکے مارنا پسند ہے، کیونکہ اس میں کم انرجی کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ وکٹوں کے درمیان بھاگنےلیے زیادہ انرجی درکار ہو تی ہے، میرا فوکس جیت پر ہوتا ہے، اور جیت میں کسی بھی کھلاڑی کا کردار ہو سکتا ہے۔ ٹیم کی اچھی کارکردگی میں صرف میرے چھکے بھی شامل نہیں ہیں دوسرے کھلاڑیوں نے بھی اچھا پرفارم کیا ہے، لاہور قلندرز کی ٹیم آج اہم میچ پشاور زلمی کے خلاف کھیل رہی ہے۔

بین ڈنک کہتے ہیں کہ مجھے لگتا ہے کہ میں مزید چھکے بھی مار سکوں گا لیکن اس وقت فوکس جیت پر ہے، لاہور قلندرز کی ٹیم کو ابھی جیت کی ضرورت ہے تاکہ آگے بڑھ سکیں۔

‏بین ڈنک کے چھکوں کے ساتھ ساتھ چیوگم چبانا اور ببل بنانا بھی بہت مقبول ہو چکا ہے، بین ڈنک کہتے ہیں کہ ببل بنانے کے لیے بہت پریکٹس کی ہے، میں تو ایسا گراونڈ میں پر سکون رہنے کے لیئے کرتا ہوں لیکن میری والدہ کو ببل بنا اپسند نہیں ہے۔ مجھے اب ببل بنانا چھوڑ دینا چاہیے۔

‏بین ڈنک کل اپنی 33 ویں سالگرہ منائیں گے، وہ آسٹریلیا کی جانب سے صرف پانچ ٹی ٹونٹی میچز ہی کھیل سکے ہیں، بین ڈنک کا کہنا ہے کہ میں اتنا خوش قسمت نہیں رہا کہ آسٹریلیا کی جانب سے زیادہ کھیل سکوں میں جہاں بھی کھیل رہا ہوں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

آسٹریلیا کی ٹیم میں اس وقت اچھے کھلاڑی ہیں لیکن اپنی پرفارمنس جاری رکھوں گا۔ مجھے نیشنل ٹیم کی جانب سے کھیلنا اچھا لگے گا، اس برس آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا میں کھیلا جا رہا ہے۔

بین ڈنک کا کہنا ہے کہ اپنے ملک میں ورلڈ کپ کھیلنا ہر کھلاڑی چاہتا ہے ابھی حال ہی میں ویمنز ورلڈ کپ کھیلا گیا۔

فائنل دیکھنے کے لیے 85ہزار سے زائد شائقین کرکٹ اسٹیڈیم آئے، میں بھی اپنے ملک میں ہونے والے ورلڈ کپ میں کھیلنا چاہوں گا، میرا بھی دل چاپتا ہے لیکن اس وقت میری توجہ یہاں ہونے والے میچز پر ہے کہ ہم آئندہ میچز میں بھی اچھا کھیلیں اور ٹرافی جیتیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  88714
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے انکشاف کیاکہ پروفیشنل اور ذاتی پریشانیوں کی وجہ سے انھوں نے 3 مرتبہ خودکشی کا سوچا۔ ری ہیبلی ٹیشن میرے لیے دباؤ سے بھرپور تھی۔
پاکستان سپر لیگ فائیو کے لیے پاکستان میں موجود مختلف ٹیموں کے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے آؤٹنگ سمیت دیسی ڈنر کیا۔
کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز کے درمیان معاوضوں کا تنازعہ ختم نہیں ہوا لیکن سی اے کی کھلاڑیوں کو دی گئی ڈیڈلائن کا آج خاتمہ ہوگیا ہے۔ پلیئرز نے اگر ایم او یو قبول نہیں کیا تو معاملہ ثالثی کے لئے چلا جائے گا۔ سابق کپتان مائیکل کلارک نے کرکٹرز کو ثالثی قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ مارپیٹ اور امپائرز کو دھمکیاں دینے والے کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیجے جانے کے قانون سے اس طرح کے منفی واقعات میں کمی آئے گی

مزید خبریں
سید منور حسن مسلم امہ کا اثاثہ و سرمایہ تھے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہو سکے گا۔
کورونا وائرس پاکستان ہی نہیں ہی دنیا بھر میں اپنی پوری بدصورتی کے ساتھ متحرک ہے ، تشویشناک یہ ہےاس عالمی وباء کے نتیجے میں ہمارے ہاں اموات کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا،
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔

مقبول ترین
سعودی عرب، خلیجی ممالک، ترکی، امریکا اور یورپ کے کئی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے جبکہ کورونا وبا کے باعث سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔
سرینگر:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے نیشنل کانفرنس پارٹی کے سرکردہ رہنما روح اللہ مہدی نے ٹویٹر پر اس بات کا اعلان کیا کہ وہ اب اس منصب سے دستبردار ہوگئے ہیں، لہذا آئندہ سے ان کے کسی بھی بیان کو نیشنل کانفرنس سے منسوب نہ کیا جائے۔
ایک عجیب وغریب واقعے میں کان پور پولیس نے ایک بکری کو ماسک نہ پہننے پرگرفتارکرلیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بیکن گنج پولیس نے بکری کو اٹھایا اور جیپ میں بٹھا کر تھانے لے گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ لگتا ہے کراچی میں کوئی حکومت ہی نہیں اور کراچی والوں کوسندھ حکومت کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے صوبے بالخصوص کراچی کی ترقی کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں