Thursday, 22 August, 2019
پہلا ون ڈے: سری لنکا کے خلاف بھارت کو شکست

پہلا ون ڈے: سری لنکا کے خلاف بھارت کو شکست

دھرم شالا ۔ سری لنکا نے بھارت کو پہلے ایک روزہ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ 

بھارت کے دھرم شالا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان تھسارا پریرا نے ٹاس جیت کر پہلے روہت شرما الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی تو میزبان ٹیم 112 رنز کر پویلین لوٹ گئی۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا اور 7 رنز کے مجموعی اسکور پر دانشکا گناتھیلاکا ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد لہیرو تھرمانے بھی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے۔

ابتدائی 2 کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد انجیلو میتھیوز اور اوپل تھرنگا نے تیسری وکٹ پر 46 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعہ 65 تک پہنچا تو تھرنگا 49 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

چوتھی وکٹ پر میتھیوز اور وکٹ کیپر بلے باز روشن ڈکویلا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 113 رنز کا ہدف 20.4 اوورز میں حاصل کیا۔

انجیلو میتھیوز 25 اور ڈکویلا 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار، جیسپرٹ بھمبرا ار ہاردک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

اس سے قبل سری لنکن بالروں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑیوں کی ایک نہ چلنے دی اور ایک کے بعد ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بھارتی اوپنر شیکھر دھون سمیت 4 کھلاڑی کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوئے جب کہ 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے اور پوری ٹیم 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

 کھیل کے دوران ایک موقع پر محض 29 رنز پر 7 بھارتی کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے اور ایسے میں سابق کپتان دھونی نے 65 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، کلدیپ یادیو 19 اور ہاردک پانڈیا 10 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سری لنکا کی جانب سے سرنگا لکمل نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ نوائن پرادیپ نے 2، انجیلو میتھیوز، تھسارا پریرا، اکیلا دننجایا اور سچت پتھیرانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  15264
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پی سی بی نے پی ایس ایل تھری کی ڈرافٹنگ کیلئے پانچ سو ایک مقامی و بین الاقوامی کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی ہے، پلیئرز کی ڈرافٹنگ کل لاہور میں ہوگی۔ مچل جانسن ، عمران طاہر ، ڈیوائن براوو ، کرس گیل اور شین واٹسن پلاٹینم کیٹگری میں شامل ہیں۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 9 گولوں کی عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا ہے۔ آسٹریلیا اپنا اگلا گروپ میچ ہفتے کو جاپان کے خلاف کھیلے گی جبکہ گولڈ میڈل کیلئے اس کا مقابلہ اتوار کے روز نیوزی لینڈ سے ہو گا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں شعیب ملک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت گرین شرٹس نے آئی لینڈرز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 103
سری لنکا کے وزیرِ کھیل دیاسری جیاسکیرا نے فاسٹ بولر لستھ مالنگا کی یہ درخواست مسترد کردی ہے کہ لاہورکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے علیحدہ ٹیم منتخب کی جائے اور کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف تینوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے لیے ایک ہی ٹیم منتخب کی جائے گی

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے۔ میڈیا کے مطابق تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور اہل کشمیر
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں