Thursday, 09 July, 2020
بھارت نے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی کرنے سے انکار کر دیا

بھارت نے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی کرنے سے انکار کر دیا

نئی دہلی ۔ بھارت نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی وجہ سے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی موجودگی میں ایشیا کپ کی میزبانی نہیں کر سکتے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی حکام نے اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کو بھی آگاہ کر دیا ہے جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے قائم مقام سیکرٹری امیتابھ چوہدری کا کہنا ہے کہ آئندہ چار سال تک پاکستان سے دو طرفہ کرکٹ کا کوئی امکان نہیں ہے۔

بی سی سی آئی کی جانب سے بھارتی ٹیم کے چار سالہ فیوچر ٹور کے شیڈول میں پاکستان کے ساتھ کوئی بھی سیریز طے نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کی گورننگ باڈی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیتابھ چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی حکومت پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیتی ہے تو دو طرفہ کرکٹ کی کوئی صورت حال بن سکتی ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے 2012 کے بعد سے اپنی ٹیم کو پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ کی اجازت دی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بی سی سی آئی کے خلاف سال 2014-15 کے دوران معاہدے کے باوجود دو طرقہ سیریز نہ کھیلنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں 7 کروڑ ڈالر ہرجانے کی درخواست دائر کی تھی۔

پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو بھیجے گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ کا اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  68734
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستانی کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے وارم اپ میچ میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 208 بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ جواب محمد عامر کی تباہ کن باؤلنگ کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا الیون اپنی پہلی میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر صرف تین رنز پر اپنی چار وکٹیں کھو بیٹھی ہے
چیف سلیکٹرانضمام الحق نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈکیلئیقومی کرکٹ ٹیم کا انتخاب میرٹ پر ہوگا، بہتر ٹیسٹ ریکارڈ کے سبب میزبان ٹیم کے خلاف کارکردگی اچھی رہنے کی توقع ہے

مزید خبریں
سید منور حسن مسلم امہ کا اثاثہ و سرمایہ تھے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہو سکے گا۔
کورونا وائرس پاکستان ہی نہیں ہی دنیا بھر میں اپنی پوری بدصورتی کے ساتھ متحرک ہے ، تشویشناک یہ ہےاس عالمی وباء کے نتیجے میں ہمارے ہاں اموات کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا،
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔

مقبول ترین
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں تینوں ملکوں نے دہشتگرد مزاحمتی تحریک کے دوبارہ اٹھنے سے بچنے کےلئے افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے منظم، ذمہ دار اور حالات پر مبنی انخلا پر زور دیا۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کو محفوظ بنانے کےلیے سونے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت
سپریم کورٹ نے کرپشن کے مقدمات جلد نمٹانے اور نیب ریفرنسز کے فیصلوں کیلئے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں لاکھڑا کول مائننگ پاور پلانٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔
ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں طے شدہ ضابطہ کار (ایس او پیز) کے ساتھ کھولنے پر اتفاق ہوگیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں