Monday, 03 August, 2020
لاک ڈاؤن، کامران اکمل کا گھر پر ورک آؤٹ

لاک ڈاؤن، کامران اکمل کا گھر پر ورک آؤٹ

کورونا وائرس کے پیش نظر ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے قومی کرکٹر کامران اکمل نے اپنے گھر میں ہی ورک آؤٹ شروع کردیا ہے اور سخت ٹریننگ کرکے وقت گزارنے لگے۔

لاک ڈاؤن کی ایسی ہی صورتحال میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی گھروں میں تنہائی اختیار کرلی ہے اور قرنطینہ میں جانے کے بعدخود کو فٹ رکھنے میں مصروف ہیں۔

ایسے میں قومی کرکٹر کامران اکمل نے بھی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ورک آؤٹ ایٹ ہوم کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گھر پر سخت اور منفرد انداز میں ٹریننگ میں اپنا وقت گزار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک 203 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 1 لاکھ 2 ہزار سے زائد اموات اور 17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 76 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 

دوسری طرف برطانوی ماہرین نے کھیلوں کے منتظمین کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے اثرات کے پیش نظرکھیلوں کی سرگرمیاں ہفتوں تماشائیوں کے بغیر ہوں گی۔

لاک ڈاؤن، کامران اکمل کا گھر پر ورک آؤٹ
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  89676
کوڈ
 
   
مزید خبریں
سید منور حسن مسلم امہ کا اثاثہ و سرمایہ تھے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہو سکے گا۔
کورونا وائرس پاکستان ہی نہیں ہی دنیا بھر میں اپنی پوری بدصورتی کے ساتھ متحرک ہے ، تشویشناک یہ ہےاس عالمی وباء کے نتیجے میں ہمارے ہاں اموات کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا،
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔

مقبول ترین
سعودی عرب، خلیجی ممالک، ترکی، امریکا اور یورپ کے کئی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے جبکہ کورونا وبا کے باعث سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔
سرینگر:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے نیشنل کانفرنس پارٹی کے سرکردہ رہنما روح اللہ مہدی نے ٹویٹر پر اس بات کا اعلان کیا کہ وہ اب اس منصب سے دستبردار ہوگئے ہیں، لہذا آئندہ سے ان کے کسی بھی بیان کو نیشنل کانفرنس سے منسوب نہ کیا جائے۔
ایک عجیب وغریب واقعے میں کان پور پولیس نے ایک بکری کو ماسک نہ پہننے پرگرفتارکرلیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بیکن گنج پولیس نے بکری کو اٹھایا اور جیپ میں بٹھا کر تھانے لے گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ لگتا ہے کراچی میں کوئی حکومت ہی نہیں اور کراچی والوں کوسندھ حکومت کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے صوبے بالخصوص کراچی کی ترقی کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں