Thursday, 22 August, 2019
ویسٹ انڈیز کو240 رنز سے شکست، ٹیسٹ سیریز نیوزی لینڈ کے نام

ویسٹ انڈیز کو240 رنز سے شکست، ٹیسٹ سیریز نیوزی لینڈ کے نام

ہملٹن ۔ نیوزی لینڈ نے باؤلرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 240 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی۔

ہیملٹن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 30 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسے کامیابی کیلئے 414 رنز جبکہ میزبان ٹیم کو فتح کیلئے 8 وکٹیں درکار تھیں۔

کیویز باؤلرز نے چوتھے دن بھی اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھا اور روسٹن چیز کے علاوہ کوئی بھی ویسٹ انڈین بلے باز کیوی باؤلرز کا سامنا نہ کر سکا۔

میچ کے چوتھے دن بریتھویٹ آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جو 20 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ولیمسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ ہوپ بھی 23 رنز ہی بنا سکے۔

سنیل ایمبرس پانچ رنز بناکر ریٹائرڈ ہارٹ ہوگئے جبکہ ڈاؤریچ آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے نیل ویگنر کی وکٹ بنے۔

روسٹن چیز نے 64 رنز بنا کچھ مزاحمت کی لیکن نیل ویگنر نے ان کی اننگز کا بھی خاتمہ کر کے فتح کی راہ میں حائل واحد رکاوٹ بھی دور کردی۔

444 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 203 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور نیوزی لینڈنے میچ میں 240 رنز سے فتح کے ساتھ ساتھ دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ بھی کرلیا۔

کیویز ٹیم کی طرف سے دوسری اننگز میں بھی ویگنر نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

روز ٹیلر کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  79649
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
آسٹریلوی خاتون کھلاڑی کی لگائی ہوئی شاٹ سیدھی ہجوم میں بٹیھے ایک لڑکے کو جا لگا۔جس کے بعد کھلاڑی نے کھیل کو رکوایا اور اس لڑکے کی خیریت دریافت کرنے مجمع میں جا پہنچیں۔
بھارت, روہت شرما الیون, میتھیوز, روشن ڈکویلا, سرنگا لکمل, ویرات کوہلی, سری لنکا, کرکٹ
برسبین ٹیسٹ کے مین آف دی میچ اسٹیواسمتھ نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے جبکہ لوکیس راہول کی تنزلی نے اظہرعلی کوترقی دلادی ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ بیٹنگ میں چتیش ورپجارا اوربولنگ میں رویندر جڈیجا نے دوسری پوزیشن بحال کرلی ہے۔
میزبان آسٹریلیا نے برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں مہمان انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ کھیل کے پانچویں اور آخری روز میزبان ٹیم کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بین کرافٹ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے۔ میڈیا کے مطابق تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور اہل کشمیر
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں