Wednesday, 14 November, 2018
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کوشکست دیدی

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کوشکست دیدی

ویلنگٹن ۔ نیوزی لینڈ نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ایک میچ میں انگلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلش ٹیم مقررہ اووروں میں 9 وکٹوں پر 184 رنز بناسکی۔ کیویز کپتان کین ولیمسن کو46 گیندوں پر 72 رنز کی  شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو میزبان ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلش ٹیم مقررہ اووروں میں 9 وکٹوں پر 184 رنز بناسکی۔ 

ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کو 14 کے مجموعی اسکور پر جوئے روٹ کی صورت میں خسارے کا سامنا کرنا پڑا جو صرف 8 رنز بنا کر ٹم ساوتھی کا شکار بنے۔ الیکس ہیلز اور ڈیوڈ مالان نے دوسری وکٹ پر جارحانہ انداز اپنایا اور 65 رنز کی شراکت قائم کی۔

ہیلز نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 24 گیندوں پر 47 رنز بنائے اور ایش سودھی کا شکار بنے، جس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا لیکن ڈیوڈ مالان نے مزاحمت جاری رکھی۔ 158 کے مجموعی اسکور پر مالان کے آوٹ ہونے کے بعد میچ انگلینڈ کے ہاتھ سے نکل گیا، جو 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر بلے بازوں میں جے ایم ونز 10، کپتان بٹلر 2، سیم بلنگ 12، ویلے 21 اور جورڈن 6 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، ایش سودھی اور مچل سینٹنر 2،2 جب کہ ٹم ساوتھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کی تو اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل نے انگلش بولروں کی خوب پٹائی کی اور گراونڈ کے چاروں اطراف زبردست اسٹروکس کھیلتے ہوئے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 65 رنز بنا کرآوٹ ہوئے، کولن منرو 11، مارک چیپمین 20 اور گرینڈ ہوم بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے۔

کیویز کپتان کین ولیمسن نے شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 72 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 4 چوکے بھی شامل تھے، میچ میں اسی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں مین آف دی میچ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

خیال رہے کہ سہہ فریقی سیریز میں آسٹریلیا تین میچز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے جب کہ نیوزی لینڈ نے اب تک 2 میچز کھیلے جس میں اسے ایک میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلش ٹیم تین میچ کھیل چکی ہے اور تینوں میں اسے شکست ہوئی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  30846
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کردیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کیویز کی جانب سے گلین فلپس اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا
ہرارے۔سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔ ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش شکست دینے کے بعد گرین شرٹس
تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے یک طرفہ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے شکست دیدی۔ کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی

مزید خبریں
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
خیبر پختون خوا پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی افغانستان نے پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے اعلیٰ عہداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے
سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں صفائی کا بیان قلمبند کرانا شروع کر دیا۔ پہلے روز 50 عدالتی سوالات میں سے 45 کے جواب ریکارڈ کرا دیئے۔ باقی سوالات پر وکیل خواجہ حارث سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔
فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کے معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا بند کمرا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق غزہ میں قابض اسرائیلی فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کررکھی ہے، آئے دن نہتے فلسطینیوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ
چند روز قبل اسلام آباد سے اغوا ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو مبینہ طور پر افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں